لاہور پنجاب کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر گزشتہ روز وکیلوں کے حملے نے عوام کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ،الیکٹرانک میڈ یا اور سوشل میڈ یا پر وکیلوں کے حملے کو خوب دکھا یا گیا لیکن اب سوشل میڈ یا پر ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی سی کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے وکیلوں پر پتھراﺅ کیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق فیصل عباس نامی شہری نے سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ ویڈیو ان سب کے لیے جو وکیلوں پر حملے کا الزام لگا رہے ہیں ،یقین کر لیں کہ ایک پر امن احتجاج پر پتھراﺅ کیا گیا پھر حالات خراب ہوئے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل ہسپتال کے اندر پیش قدمی کر رہے ہیں جس پر ہسپتال انتظامیہ ان پر پتھراﺅ کر رہی ہے جبکہ چھت سے بھی ہسپتال انتظامیہ کی خواتین وکیلوں پر پتھراو کر رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وکیلوں نے احتجاج کے دوران مشتعل ہو کر پی آئی سی میں توڑ پھوڑ شروع کردی تھی ،اس دوران وکلاءکے پتھراﺅ سے ہسپتال کے شیشے بھی ٹوٹے جبکہ پارکنگ میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا یا گیا ،وکلاءنے پولیس موبائل پر بھی حملہ کیااور اسے آگ لگا دی ۔وکلاءبرادری پر مریضوں کے لواحقین نے یہ بھی الزام لگا یا کہ وکلاءنے ہسپتال میں گھس کر مریضوں کے ساتھ بھی برا سلوک کیا جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ وکلا ءکے حملے سے تین مریض بھی جان کی بازی ہار گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments