Wednesday, 8 February 2017

مقبوضہ کشمیر کے حسن نے انڈیا کی بے باک اداکارہ سنی لیونی کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ، سیکیورٹی ہدایات کو بھی نظر انداز کر دیا


    سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں کی بولڈ ترین اداکارہ اور اپنی دلربا اداوں سے لاکھوں  لوگوں کے قدموں کو ڈگمگانے والی سنی لیونی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے  لازوال حسن نے محبوط کر دیا ، سیکیورٹی حکام کی سخت ہدایات کو وادی کی یخ بستہ ہوا میں اڑا دیا ،جموں وادی کے دورے کو سنی لیونی نے اپنی زندگی کا یاد گار اور پسندیدہ’’ ٹرپ‘‘ قرار دے دیا ۔
    بھارتی نجی چینل کے مطابق بے باک بھارتی اداکارہ سنی لیونی جو ایک کمرشل کی شوٹنگ کے لئے اپنے شوہر  ڈینیل ویبر کے ہمراہ وادی  جموں و کشمیر میں پہنچیں تھیں ،وہاں کی آب و ہوا ،لازوال قدرتی مناظر  اور دلفریب نظاروں نے سنی لیونی کے حواس گم کر دیئے ۔سنی لیونی ایک کمرشل کی شوٹنگ کے لئے سری نگر  ائیر پورٹ  پہنچیں تو وہاں سے براہ راست شمالی جموں و کشمیر کے شہرہ آفاق تفریحی مقام  گلمرگ روانہ ہو گئیں ۔شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس ‘‘ میں آئٹم سانگ ’’لیلیٰ او لیلیٰ ‘‘ میں اپنے جلوے دکھانے والی سنی لیونی مقبوضہ وادی کے بے مثل حسن کو دیکھ کر دنگ رہ گئیں ،اگر چہ قابض بھارتی فوج نے سنی لیونی کی وادی میں آمد کو سیکیورٹی بنیادوں پر خفیہ رکھا تھا لیکن سنی وادی کشمیر کے سحر میں اس قدر محو ہو ئیں کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی کئی تصاویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر شیئر  کرتے ہوئے سیکیورٹی حکام کی ہدایات کو بھی نظر انداز کر دیا ۔سنی لیونی کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر کا دورہ اس کی زندگی کے سب سے بہترین ٹرپ میں سے ایک ہے ،اس کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر دیکھ کر تو  میں کہیں کھو سی گئی ہوں ۔

    رئیس پر پابندی کے بعد بالی ووڈ فلم ’’رننگ شادی ڈاٹ کو م‘‘17فروری کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی:بھارتی ٹی وی


      ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں کے کنگ خان شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ پر پاکستانی سینماؤں میں نمائش پر پابندی کے بعد انڈیا نے ’’پنک گرل‘‘ تاپسی پنوں کی ’’رِننگ شادی ڈاٹ کام‘‘ پر نظریں جمالیں ،بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز‘‘ نے فلم کے ڈائریکٹر امیت رائے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ’’رننگ شادی ڈاٹ کام ‘‘ 177فروری سے پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔
      بھارتی ٹی وی کے مطابق امیت رائے کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے لے جانے کے لئے یہ اچھا طریقہ ہے، کیونکہ ایسی تمام چیزوں پر پابندی لگانے سے، جنہیں دونوں ممالک میں پسند کیا جاتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات آگے نہیں بڑھیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان میں بالی وڈ فلموں پر لگایا گیا بین ایک فروری کو فلم ’’قابل‘‘ کی ریلیز کے ساتھ ختم ہوا، اب ’’رننگ شادی ڈاٹ کام‘‘ ریلیز کے لئے تیار ہے۔فلم کے شریک خالق وکرم ملہوترا نے کہا کہ رننگ شادی ڈاٹ کام‘‘ کے پاکستان میں ریلیز ہونے سے ہم سب خوش ہیں، اس فلم کی کہانی انتہائی رومانٹک اور لو سٹوری سے بھر پور ہے، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے ہے، مجھے امید ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اسے پسند کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ وزیر اعظم نواز شریف نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کو ہندوستانی فلموں پر سے پابندی ہٹانے کو کہا تھا، تاہم، سینما گھروں میں وہیں فلمیں دکھائی جا سکتی ہیں جنہیں سینسر بورڈ سے منظوری ملی ہو۔گذشتہ سال ستمبر میں پاکستانی سنیما مالکان نے دونوں ممالک کے درمیان ساز گار ماحول ہونے تک بھارتی فلموں کو بین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

      Tuesday, 7 February 2017

      اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔


        کیا آپ کو کبھی کسی نامعلوم نمبر سے کوئی ان چاہی کال موصول ہوئی اور آپ نے سوچا کہ یہ کون ہے؟ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایسا ضرور ہوا ہو گا۔ صارفین اب ٹروکالر 
        (Truecaller)
         ایپ کے ذریعے معلوم کرسکتے ہیں کہ انہیں کون کال کر رہا ہے۔ یہ ایپ فون کال موصول کرنے کا طریقہ ہی بدل دے گی۔ 
        اس ایپ کو اب 25 کروڑ سے زائد افراد استعمال کررہے ہیں اور یہ ہر ماہ پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد کالز کو بلاک کرتی ہے۔ یہ ایپ ٹیلی مارکیٹنگ اور بلینک کالز جیسی نامعلوم اور ان چاہی کالز اور صارفین کو بلاک کرتی ہے۔ 
        اس کا نیا ”کال می بیک فیچر“ بھی بے حد مفید ہے۔ اگر آپ کے پاس موبائل فون بیلنس نہیں ہے تو پریشانی کی بات نہیں۔ جب ایک صارف دوسرے کو کال کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن نمبر مصروف ملتا ہے یا کال رد کردی جاتی ہے یا کسی بھی وجہ سے کال ممکن نہیں ہوپاتی، تو کال می بیک فیچر دوسرے صارف کو یاد دہانی کرواتا ہے کہ اسے واپس کال کرنی ہے۔ نیا فیچر فی الحال صرف اینڈرائڈ کے لئے دستیاب ہے۔ 
        ٹروکالر ایپ کی مدد سے آپ یہ سب کرسکتے ہیں:
        کالر آئی ڈی: جانئے کہ کون آپ کو کال کررہا ہے، اگرچہ اس کا نمبر آپ کی فون بک میں نہ بھی ہو۔
        بلاک کالز: ان چاہی کالرز اور نامعلوم کالرز کو بلاک اور رپورٹ کریں، تاکہ دوسرے بھی ان سے بچ سکیں۔
        نمبر اینڈ نیم لاک اپ: کسی بھی نمبر کو تلاش کیجئے، چاہے یہ مقامی ہو یا دنیا میں کہیں بھی، اور جانئے کہ اس کا تعلق کس کے ساتھ ہے ۔ ٹرو کالر صارفین کو صرف نمبر ٹائپ کرنا ہوگا، اور پھر وہ نمبر کو مسڈ کال سے کاپی اور پیسٹ کرسکتے ہیں، یا اسے سرچ بار میں خود ٹائپ کرسکتے ہیں۔ اگر ٹروکالر کو اس نمبر کا میچ مل گیا تو صارف اس کی معلومات دیکھ سکے گا۔ صارفین کسی نام کی تلاش بھی کرسکتے ہیں اور پھر اس کونٹیکٹ کی مزید تفصیلات دیکھنے کے لئے اس نمبر کے مالک کو ’کونٹیکٹ ریکوئسٹ‘ بھی بھیج سکتے ہیں۔ کال بیک کی درخواست کیجئے: ریسیور کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گاکہ وہ کال بیک کرے۔
        ٹروکالر ڈاﺅن لوڈ کیجئے: http://www.truecaller.com/download

        Monday, 6 February 2017

        The best dancing duo by The Super Collies!

        Intel s 500 Drone Light Show Intel

        The latest invention that puts out fires better than a fire extinguisher an

        Funny boy dancing Punjab

        Come at me bro(1)

        This phenomena is called The Flogsta Scream and this is a real thing

        پاکستانی شہری نے سوک گاڑی خریدتے ہی ایسی ویڈیو اپ لوڈ کردی کہ یہ ماڈل خریدنے سے پہلے آپ ہزار بار سوچیں گے

          لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تیسری دنیا کے ممالک میں قانون کی عملداری نہ ہونے کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیوں کو خوب لوٹ مار کرنے کا موقع ملتا ہے اور یہ بلا خوف و خطر عوام کا خون چوستی رہتی ہیں ۔ پاکستان میں بھی ملٹی نیشنل کمپنیاں دل کھول کر لوٹ مار مچاتی ہیں جس کی تازہ ترین مثال سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ متعدد کمپنیوں کا پانی اور دودھ قابل استعمال نہیں بلکہ مضر صحت ہے ۔ سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے بعد ایک پاکستانی شہری نے سوشل میڈیا پر جاپانی کمپنی ہنڈا کی گاڑی سوک کے نئے ماڈل کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جسے دیکھ کر ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ان بڑی کمپنیوں کی نظر میں ہماری کوئی وقعت نہیں ۔
          سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر پاکستانی شہری کی جانب سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں اس نے دکھایا ہے کہ ہنڈا کمپنی سوک کا جو نیا ماڈل امریکہ و یورپی ممالک میں فراہم کرتی ہے اس میں اور پاکستان میں فراہم کی جانے والی گاڑی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
          صارف نے اپنی ویڈیو میں گاڑی کے ہر ہر حصے کا تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہنڈا سوک کا نیا ماڈل سوزوکی مہران سے بھی کم تر کوالٹی کا ہے۔ ذیل میں صارفین کی سہولت کیلئے ہم وہ ویڈیو پیش کر رہے ہیں جسے دیکھ کر ان صارفین کو انتہائی دکھ ہوگا جنہوںنے ہنڈا سوک کا نیا ماڈل خریدنے میں تقریباً 30 لاکھ روپے کے قریب خطیر رقم خرچ کی ہے۔

          زونگ نے پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیساتھ ہاتھ کردیا


            اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹیلی کام کمپنی زونگ نے انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ ہاتھ کردیا اور اچانک انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا۔
            تفصیلات کے مطابق زونگ نے کم ازکم اپنے چار پیکجز میں ایک پیسہ فی ایم بی نرخوں میں اضافہ کردیا، یہ پیکجز تھری جی اور فورجی کے تھے تاہم معمولی پیکجز کی قیمت وہی برقراررہے گی ۔ یہ بھی واضح کیاگیاکہ ڈونگلز اور مائے فائے کے پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا۔ 
            زونگ کے پیکجز کی پرانی اور نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں ۔
            زونگ ماضی میں صارف دوست رہا اور کم نرخوں میں انٹرنیٹ بنڈلز متعارف کرائے تھے لیکن اب قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد دیگر کمپنیوں کے انٹرنیٹ بھی مہنگے ہونے کاامکان ہے ۔ زونگ کے فورجی صارفین کی تعداد 20لاکھ ہے جبکہ کمپنی رواں سال فورجی میں بھاری سرمایہ کاری کا بھی اعلان کرچکی ہے ۔

            ایئر بس نے رواں سال کے آخر تک اڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا اعلان کردیا


              لندن(صباح نیوز)بین الاقوامی ادارے ائیر بس نے اس سال کے آخر تک اڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا اعلان کردیا ہے، اب کاریں صرف روڈ پر نہیں چلیں گی، بلکہ آسمان پر اڑیں گی۔
              ائیر بس کمپنی اس وقت سنگل پسنجر ٹیکسی کے پراجیکٹ وہانہ پر کام کر رہی ہے، اس فلائنگ کار کی ٹیسٹ ڈرائیو اسی سال کی جائے گی۔کمپنی سی ای او ٹام اینڈرز کا کہنا ہے کہ فلائنگ کارز وقت اور پیسے کی بچت بھی کریں گی اور ان گاڑیوں کے لیے بڑے بڑے پل بھی نہیں بنانے پڑیں گے، موبائل میں ڈاؤن لوڈ ایپ کے ذریعے ٹیکسی بک کیجئے اور ٹیکسی حاضر، جو آپ کو اڑاتے ہوئے منزل پر لے جائے گی۔

              جاز اور وارد کے صارفین اب ایک ہی سکریچ کارڈکے ذریعے بیلنس ری چارج کرسکتے ہیں


                لاہور (این این آئی)پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمپنی جاز نے ایک حیرت انگیز سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جاز اور وارد کے صارفین آج سے بیلنس ری چارج کرنے کے لئے ایک ہی سکریچ کارڈ استعمال کرسکیں گے۔آج سے جاز اور وارد کے سبسکرابرز ایک ہی سکریچ کارڈ کے ذریعے بیلنس ری چارج کرسکیں گے۔
                اس کے علاوہ جاز اور وارد کے سبسکرابرز بیلنس ری چارج کرنے کے لئے جاز لوڈ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔اس زبردست پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے موبی لنک کے سی سی او آصف عزیز نے کہا،”جاز نے انضمام کے بعد اپنے وعدے کے مطابق مقامی ٹیلی کام کے کردارکو ازسرنو تشکیل دیا ہے۔ہم اپنے قابل قدر صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے کے لئے پلان تشکیل دینے اور جدید اورپر کشش پروڈکٹس پیش کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ ہم نے مستبل کی جانب توجہ مرکوز کی ہوئی ہیں اور یہ پیشکش جاز اور وارد کے سبسکرائبرز کے لئے ہمارے پاس موجود متعدددلچسپ پیشکش کی ابتداء ہے۔یہ کسٹمر زکے لئے حیرت انگیز خبر اور جاز اور وارد کے انضمام کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا لہٰذااس سے ریٹیلرز کی تعداد میں نمایاں طور پراضافہ ہوگا جس سے سبسکرائبرز اپنا کریڈٹ ری چارج کرواسکتے ہیں۔
                جاز اور وارد کے تمام موجودہ ریٹیلرز کی جانب سے کسٹمرزکو یکساں بیلنس لوڈ کی سہولت فراہم کی جائیں گی اورواردکے سبسکرائبر اب جاز لوڈ کے ذریعے بھی ری چارج کرواسکتے ہیں۔جاز اپنے تمام کاروباری معاملات میں جدت، دیانت داری اور باہمی تعاون کا بھرپور مظاہرہ کرتا ہے اور مکمل طور پر اپنی توجہ کسٹمرز پر مرکوز رکھتا ہے۔50ملین سے زائد کسٹمرز کے ساتھ جاز اس وقت نمبر ایک نیٹ ورک ہے اورپاکستان میں ڈیجیٹل ریوولیوشن کی رہنمائی کرے گا۔

                دھوم مچانے والی گیم اینگری برڈز کی خالق کمپنی کا لندن میں گیم ڈویلپمنٹ سٹوڈیوقائم کرنے کا فیصلہ


                لندن (اے پی پی) سمارٹ فونز پر دھوم مچانے والی گیم اینگری برڈز کی خالق کمپنی نے لندن میں گیم ڈویلپمنٹ سٹوڈیوقائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
                میڈیا رپورٹس کے مطابق روئیوانٹرٹینمنٹ کمپنی نے لندن میں گیم ڈویلپمنٹ سٹوڈیوقائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔فن لینڈ کی کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ اس سٹوڈیو میں اعلیٰ معیار کی ایسی گیمز تیارہونگیں جسے بیک وقت کئی صارفین کھیل سکیں گے۔
                ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں کمپنی کو گیمز سے حاصل منافع سے کمی ہوئی ہے اوراس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اب نیا طریقہ کاراپنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔گزشتہ سال اسی کمپنی نے اینگری برڈ کے نام سے ایک فلم بھی جاری کی تھی جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے تھے۔

                آپ نے کمپیوٹر پر یہ معروف ترین گیم Solitaire تو کھیلی ہوگی لیکن دراصل مائیکروسافٹ یہ ہر کمپیوٹر میں کیوں ڈالتا تھا؟ وجہ آپ کی تفریح نہیں بلکہ۔۔۔ حقیقت ایسی کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا


                  نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے کمپیوٹر پر مائیکروسافٹ ونڈوز کے ساتھ بلٹ ان گیم 
                  Solitaire
                  ضرور کھیل رکھی ہو گی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مائیکروسافٹ ہر ونڈوز میں یہ گیم کیوں  شامل کرتا ہے؟ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ونڈوز میں اس گیم کے شامل کیے جانے کی وجہ صارفین کو تفریح مہیا کرنا نہیں بلکہ 1990ءمیں مائیکروسافٹ نے پہلی بار اپنی ونڈوز 3.0میں یہ گیم اس لیے شامل کی تھی تاکہ صارفین اس کے ذریعے کمپیوٹر کا ’ماﺅس‘ چلانے میں مہارت حاصل کر سکیں۔
                  برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس وقت کمپیوٹرٹیکنالوجی اپنے عروج کا سفر شروع کر رہی تھی اور لوگ کمپیوٹر چلانے کے زیادہ ماہر نہیں تھے۔وہ ماﺅس چلانے میں بھی اناڑی تھے اور انہیں ماﺅس کے نشان کو ایک ہدف تک لیجانے میں مشکل پیش آتی تھی۔ چنانچہ مائیکروسافٹ نے یہ گیم ونڈوز میں شامل کر دی تاکہ لوگ اس گیم کے عادی ہو جائیں اور اسے کھیلتے ہوئے انجانے میں ماﺅس کو حرکت دینے اور رائٹ اور لیفٹ کلک کرنے میں بھی ماہر ہو جائیں۔ کمپیوٹرز میں شامل باقی تاش کی گیمز کے پیچھے بھی ایسے ہی مقاصد پوشیدہ ہیں۔

                  پیرس میں تجرباتی طور پر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس متعارف کرادی گئی


                    پیرس(صباح نیوز)فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں تجرباتی طور پر ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس متعارف کروا دی گئی ہے۔یہ خودکار بس جسے ای زی 10 
                    (EZ10)
                    کا نام دیا گیا ہے۔
                    فرانس کی نجی کمپنی نے تیار کی ہے اور فی الحال ایسی صرف دو بسیں ہی چلائی گئی ہیں جو وسطی پیرس میں لیون اور آسٹرلٹز بس اسٹیشنوں کے درمیان ہی سفر کرتی ہیں جن کا درمیانی فاصلہ صرف ایک کلومیٹر ہے۔ای زی 10 قسم کی بسیں بجلی استعمال کرتی ہیں اور ان میں سے ہر بس میں صرف 12 افراد کی گنجائش ہے۔ انہیں تین ماہ تک آزمائشی طور پر چلایا جائے گا جس کے بعد ایسی مزید بسیں پیرس اور دوسرے فرانسیسی شہروں کی سڑکوں پر لانے یا نہ لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

                    سال 2020ء تک 90فیصد آبادی کو تھری جی،80فیصد پاکستانیوں کو فور جی ٹیکنالوجی کی سہولیات دستیاب ہونگی


                      اسلام آباد (اے پی پی) سال 2020ء تک ملک کی 90فیصد آبادی کو تھری جی جبکہ 80فیصد پاکستانیوں کو فور جی ٹیکنالوجی کی سہولیات دستیاب ہونگی۔ ملک میں تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔موبائل فونز کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اس حوالے سے سرمایہ  کاری کر رہی ہیں اور موبائل انٹر نیٹ کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
                      گلوبل سسٹم موبائل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے وسط تک 75فیصد پاکستانیوں کو تھری جی جبکہ 18فیصد شہریوں کو فور جی کی سہولت دستیاب تھی۔ اسی طرح جون 2016ء تک 29فیصد تک پاکستانی آبادی موبائل فونز کے ذریعے ٹوجی، تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل انٹر نیٹ کے استعمال میں کمی کا سبب انٹر نیٹ کے حوالے سے معلومات کی کمی ہے کیونکہ زیادہ تر پاکستانی موبائل فونز کے استعمال سے ناواقف ہیں۔

                      لاہور کے اہم عوامی مقامات اور جامعات میں فری وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کر دیا گیا

                        لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور کے اہم عوامی مقامات پر فری وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے جس کے باعث شہری انتہائی خوش ہیں۔
                        تفصیلات کے پنجاب حکومت کی کاوش کے باعث لاہور شہر کے اہم عوامی مقامات، پر انٹرنیٹ کی سہولت عام ہو گئی ہے اور اس مقصد کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے شہر کے 250 مقامات پر وائی فائی راﺅٹرز لگائے گئے ہیں۔ یہ راﺅٹرز مختلف تفریحی پارکس، مارکیٹس، ہسپتالوں، ریلوے سٹیشن، ائیرپورٹ اور بس اڈوں پر لگائے گئے ہیں۔  
                        شہریوں بالخصوص طلباءو طالبات نے اس سہولت کو خوب سراہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے رابطوں میں آسانی کے علاوہ تعلیم کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق فری وائی فائی سہولت کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ویڈیو سٹریمینگ اور ڈاو¿ن لوڈنگ پر پابندی ہے اور صرف براﺅزنگ کی جا سکتی ہے۔
                        پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اس سروس کو جلد ہی دوسرے شہروں میں بھی فراہم کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسی طرح کا منصوبہ ملتان میں بھی جاری ہے جس کیلئے راﺅٹرز کی تنصیب کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی مفت انٹرنیٹ ملتان کے شہریوں کو بھی فراہم ہو گا۔

                        وقار ذکاءنے جس لڑکے سے مار کھائی ، اس کیساتھ ہی ایسی ویڈیو جاری کردی ، بھائی بنالیا

                          کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مارکھانے کے بعد سوشل میڈیا پر جنید حیدر کو للکارنے اور تندوتیز بیانات کے بعد وقار ذکاءنے انہی کیساتھ اپنی نئی ویڈیو جاری کردی اور جنید حیدر کو اپنا بھائی بنالیا۔ 
                          اپنے فیس بک پیج پر جنیدحیدر کیساتھ جاری کی گئی ویڈیو میں وقار ذکاءکاکہناتھاکہ ’سوشل میڈیا پر آپ لوگوں نے بڑا مزہ لے لیا، اصل میںدو بھائیوں کے درمیان مس انڈرسٹینڈنگ ہوگئی تھی ، اوراس ویڈیو کے بعد بھی لوگ اور چسکا لیں گے ،جوکچھ جنید کو میں نے کبھی بولا ہے تواس پرمیں معذرت کرتاہوں، ایک دوسرے کے خاندان کو کبھی ملوث نہیں کرناچاہیے ، اور جنید بھائی مزید بتائیں گے کہ ٹرمر لے کر کہاں گھوم رہے تھے ‘۔
                          جنیدحیدر نے ہنستے ہوئے کہاکہ’بس ٹرمر ملا نہیں، مس انڈرسٹینڈنگ تھی ، وہ اب کلیئرہے ، ہم آپس میں دوست ہیں ، جو باتیں تھیں وہ حل ہوگئیں ‘۔ 
                          وقار ذکاءنے کہاکہ آپ کو مسائل میں ایک دوسرے کی فیملیز کو ملوث نہیں کرنا چاہیے ، آپ کو نہیں پتہ کہ ہمارا تعلق کیسا تھا، کیسا ہے اور کیسا رہے گا۔مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھئے 

                          Like and share or Subscribe

                          https://www.youtube.com/channel/UCIPiU-aeX-kAIrIAU7nXSWQ