سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں کی بولڈ ترین اداکارہ اور اپنی دلربا اداوں سے لاکھوں لوگوں کے قدموں کو ڈگمگانے والی سنی لیونی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لازوال حسن نے محبوط کر دیا ، سیکیورٹی حکام کی سخت ہدایات کو وادی کی یخ بستہ ہوا میں اڑا دیا ،جموں وادی کے دورے کو سنی لیونی نے اپنی زندگی کا یاد گار اور پسندیدہ’’ ٹرپ‘‘ قرار دے دیا ۔
بھارتی نجی چینل کے مطابق بے باک بھارتی اداکارہ سنی لیونی جو ایک کمرشل کی شوٹنگ کے لئے اپنے شوہر ڈینیل ویبر کے ہمراہ وادی جموں و کشمیر میں پہنچیں تھیں ،وہاں کی آب و ہوا ،لازوال قدرتی مناظر اور دلفریب نظاروں نے سنی لیونی کے حواس گم کر دیئے ۔سنی لیونی ایک کمرشل کی شوٹنگ کے لئے سری نگر ائیر پورٹ پہنچیں تو وہاں سے براہ راست شمالی جموں و کشمیر کے شہرہ آفاق تفریحی مقام گلمرگ روانہ ہو گئیں ۔شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس ‘‘ میں آئٹم سانگ ’’لیلیٰ او لیلیٰ ‘‘ میں اپنے جلوے دکھانے والی سنی لیونی مقبوضہ وادی کے بے مثل حسن کو دیکھ کر دنگ رہ گئیں ،اگر چہ قابض بھارتی فوج نے سنی لیونی کی وادی میں آمد کو سیکیورٹی بنیادوں پر خفیہ رکھا تھا لیکن سنی وادی کشمیر کے سحر میں اس قدر محو ہو ئیں کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی کئی تصاویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر شیئر کرتے ہوئے سیکیورٹی حکام کی ہدایات کو بھی نظر انداز کر دیا ۔سنی لیونی کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر کا دورہ اس کی زندگی کے سب سے بہترین ٹرپ میں سے ایک ہے ،اس کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر دیکھ کر تو میں کہیں کھو سی گئی ہوں ۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments