Wednesday, 8 February 2017

رئیس پر پابندی کے بعد بالی ووڈ فلم ’’رننگ شادی ڈاٹ کو م‘‘17فروری کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی:بھارتی ٹی وی


    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلموں کے کنگ خان شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ پر پاکستانی سینماؤں میں نمائش پر پابندی کے بعد انڈیا نے ’’پنک گرل‘‘ تاپسی پنوں کی ’’رِننگ شادی ڈاٹ کام‘‘ پر نظریں جمالیں ،بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز‘‘ نے فلم کے ڈائریکٹر امیت رائے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ’’رننگ شادی ڈاٹ کام ‘‘ 177فروری سے پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔
    بھارتی ٹی وی کے مطابق امیت رائے کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے لے جانے کے لئے یہ اچھا طریقہ ہے، کیونکہ ایسی تمام چیزوں پر پابندی لگانے سے، جنہیں دونوں ممالک میں پسند کیا جاتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات آگے نہیں بڑھیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان میں بالی وڈ فلموں پر لگایا گیا بین ایک فروری کو فلم ’’قابل‘‘ کی ریلیز کے ساتھ ختم ہوا، اب ’’رننگ شادی ڈاٹ کام‘‘ ریلیز کے لئے تیار ہے۔فلم کے شریک خالق وکرم ملہوترا نے کہا کہ رننگ شادی ڈاٹ کام‘‘ کے پاکستان میں ریلیز ہونے سے ہم سب خوش ہیں، اس فلم کی کہانی انتہائی رومانٹک اور لو سٹوری سے بھر پور ہے، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے ہے، مجھے امید ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اسے پسند کریں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ وزیر اعظم نواز شریف نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کو ہندوستانی فلموں پر سے پابندی ہٹانے کو کہا تھا، تاہم، سینما گھروں میں وہیں فلمیں دکھائی جا سکتی ہیں جنہیں سینسر بورڈ سے منظوری ملی ہو۔گذشتہ سال ستمبر میں پاکستانی سنیما مالکان نے دونوں ممالک کے درمیان ساز گار ماحول ہونے تک بھارتی فلموں کو بین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments