اسلام آباد (اے پی پی) سال 2020ء تک ملک کی 90فیصد آبادی کو تھری جی جبکہ 80فیصد پاکستانیوں کو فور جی ٹیکنالوجی کی سہولیات دستیاب ہونگی۔ ملک میں تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔موبائل فونز کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اس حوالے سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور موبائل انٹر نیٹ کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
گلوبل سسٹم موبائل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے وسط تک 75فیصد پاکستانیوں کو تھری جی جبکہ 18فیصد شہریوں کو فور جی کی سہولت دستیاب تھی۔ اسی طرح جون 2016ء تک 29فیصد تک پاکستانی آبادی موبائل فونز کے ذریعے ٹوجی، تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل انٹر نیٹ کے استعمال میں کمی کا سبب انٹر نیٹ کے حوالے سے معلومات کی کمی ہے کیونکہ زیادہ تر پاکستانی موبائل فونز کے استعمال سے ناواقف ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments