Wednesday, 21 October 2015

کیا آپ کو معلوم ہے آئی فون کے پیچھے اس طرح کی سفید لکیریں کیوں ہوتی ہیں؟

نیویارک (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جب ستمبر میں اپنے نئے آئی فون 6 اور 6پلس کو متعارف کروایا تو ان کے ڈیزائن کے ایک نئے پہلو نے فوری طور پر صارفین کی توجہ کھینچ لی۔ نئے آئی فون کی پچھلی طرف بالائی اور زیریں حصے پر سفید لکیریں نظر آتی ہیں جن کے بارے میں کچھ صارفین نے تجسس اور کچھ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، البتہ ان لکیروں کا مقصد کسی کو بھی معلوم نہیں تھا۔
یہ سفید لکیریں آئی فون کے پہلے ماڈلز پر موجود لکیروں کی نسبت بہت موٹی اور واضح ہیں جبکہ نئے فون پرانے ماڈلز کی نسبت باریک اور ہلکے ہیں۔ جریدے ”بزنس انسائیڈر“ کا کہنا ہے کہ جب ایپل سے ان لکیروں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو صاف جواب دے دیا گیا، جس کے بعد جریدے نے ٹیکنالوجی کمپنی 
IFIXIT
کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ جیف سنائیڈر سے رابطہ کیا۔
سنائیڈر نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ لکیریں دراصل فون کے سگنلز کے لئے باہر نکلنے کا راستہ فراہم کرتی ہیں اور موبائل فون کے عقبی کیس سے سگنلز کی نقل و حمل کے لئے تیز رفتار چینلز کا کام یہی لکیریں دیتی ہیں۔ جریدے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایپل اپنے آنے والے ماڈلز میں اس ڈیزائن کو تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہے، اور اس ضمن میں نئے ڈیزائن کی تیاری پر کام شروع ہو چکا ہے۔

Tuesday, 20 October 2015

سورج میں زمین سے پچاس گنا بڑے سوراخ کا پتہ چلالیاگیا


    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے سورج میں ایک بہت بڑے سوراخ کا پتہ چلایا ہے ،امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے مطابق سورج میں پایا جانے والا یہ سوراخ دراصل زمین سے پچاس گنا بڑا ہے،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج کے اوپروالا گہراحصہ اسی سوراخ کی نشاندہی کرتاہے اوریہیں سے سورج کی مقناطیسی فیلڈکھلتی ہے،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سسوراخ  دراصل سورج کے وہ حصہ ہیں جہاں اس کا ہالہ دوسرے حصو ں کی طرح چمکدارنہیں،یہ سوراخ اس وقت دریافت ہوئے جب ایکس رے دوربین کوپہلی بارزمین کے مدارکے باہرجائزہ لینے کے لئے استعمال کیا گیا،یہ سوراخ سورج کی کھلی مقناطیسی فیلڈکے ساتھ ہوتے ہیں اورعام طورپرسورج کے قطبوں کے پاس پائے جاتے ہیں
    اس سے پہلے ناسانے انکشاف کیا تھا کہ مریخ کی سطح پرپانی دریافت ہوا ہے،ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریخ ایک خشک اوربنجرسیارہ نہیں جیسا کہ ماضی میں خیال کیا جاتاتھا،ان کا کہنا ہے کہ مریخ پرپانی کی موجودگی کے کئی شواہد ملے ہیں،ناسا کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کے پاس اس سے پہلے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ مریخ کی سطح پرنظرآنے والی پتلی لکیریں جو بہارمیں بنتی،گرمیوں میں فروغ پاتیں اورسردیوں میں غائب ہوجاتیں دراصل پانی ہے مگراب سائنسدان اپنے تجزیات کی روشنی میں باآسانی کہہ سکتے ہیں کہ یہ دراصل پانی ہی ہے۔

    Sunday, 18 October 2015

    بی ایم ڈبلیو کا نیا ماڈل،خصوصیات ایسی کہ جیمز بانڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


      نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل سفر انسان کو اس قدر تھکا دیتا ہے کہ توانائی کی بحالی میں کئی دن لگ جاتے ہیں، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کارساز ادارے اپنی تیارکردہ کاروں کو سفر کے لیے آرام دہ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں۔معروف کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیونے اپنی نئی بی ایم ڈبلیو 7سیریز کاروں میں ایسی سیٹیں بنائی ہیں کہ انسان اس میں طویل ترین سفر کرنے کے بعد بھی خود کو ہشاش بشاش محسوس کرے گا۔
      کمپنی نے ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے کہ کار کی سیٹیں مسافر کوسفر کے دوران مسلسل مساج کرتی رہتی ہیں جس کے باعث اسے کبھی تھکاوٹ نہیں ہوتی۔ 7سیریز کاروں میںآرام دہ اور مساج کرتی ہوئی سیٹوں کے سامنے ایک میز بنائی گئی ہے، ہر سیٹ کے سامنے ٹی وی سکرین نصب ہے جس پر مسافر اپنی پسند کے پروگراموں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ گاڑی میں خودکار ایئرکنڈیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے جوسفر کو اور بھی آرام دہ بنا دے گا۔گاڑی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اسے سٹیئرنگ کے ذریعے ہی نہیں بلکہ اشاروں کے ذریعے بھی چلایا جا سکے گا۔اس کے بعض فنکشن ایسے ہیں جو ڈرائیور سیٹ کے سامنے نصب ایک ٹچ سکرین سے کنٹرول کیے جائیں گے۔ کار اس سال خزاں کے موسم میں شورومز کی زینت بنے گی اور 81ہزار برطانوی پاﺅنڈز یعنی تقریباً 1کروڑ 28 لاکھ میں خریدی جا سکے گی۔ 

      گاڑی جو ایک لیٹر پٹرول میں تین سو کلومیٹر چلے


        لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ابھی ایک سال سے کم عرصہ ہی ہوا ہے کہ معروف کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے آئی 8ہائبرڈ سپورٹس کار متعارف کروائی ہے لیکن افواہیں پھیل رہی ہیں کہ بی ایم ڈبلیو ایک اور الیکٹرک ماڈل پر بھی کام کر رہی ہے۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق بی ایم ڈبلیو کے اس نئے ماڈل میں 4سیٹیں ہوں گی ،آئی 8ماڈل کی طرح اس کارکی سیٹوں میں بھی کاربن فائبر شیل شامل ہو گا۔بی ایم ڈبلیو کے اس نئے ماڈل کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کار ایک گیلن پٹرول میں 706میل فاصلہ طے کرے گی یعنی0.4لیٹر فیول کے ساتھ 100کلومیٹر سفر طے ہو گا،اس کی وجہ اس ماڈل کا ہائبرڈ الیکٹرک انجن ہو گا۔ یہ کار آئی 8ماڈل کے مقابلے میں وزن میں ہلکی ہو گی۔ اس حوالے سے بھی افواہیں موجود ہیں کہ یہ کارمحض ایک ماڈل کے طور پر بنائی جا رہی ہے اور کبھی فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش نہیں کی جائے گی۔

        دنیا کا سب سے تیزی سے چارج ہونیو الا موبائل فون، کتنے منٹ میں بیٹری فل؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا







          نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف ہونے کے بعد موبائل فون صارفین کا سب سے بڑا مسئلہ فون کی بیٹری لائف کا ہے کیونکہ انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ ہونے سے فون کی بیٹری تیزی سے خالی ہوتی ہے اور پھر اسے ری چارج کرنے کے لیے گھنٹوں چارجر پر لگانا پڑتا ہے۔ اب معروف موبائل فون ساز کمپنی نے موٹرولا
          (Motorola)
          نے صارفین کی یہ مشکل حل کر دی ہے۔ موٹرولا نے بیک وقت موبائل فون کے تین نئے ماڈلز متعارف کروا دیئے ہیں جن میں جہاں دیگرکئی بہترین اور مفید فیچرز موجود ہیں وہیں ان کی اک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کی بیٹری محض 15منٹ میں ری چارج ہو جاتی ہے اور 10گھنٹے تک چلتی رہتی ہے۔
          موٹرولا نے ایکس سٹائل، ایکس پلے اور موٹو جی کے نام سے یہ ماڈلز متعارف کروائے ہیں۔ ان میں سے ایکس پلے میں 21میگا پکسل کیمرا ہے اور اس کی بیٹری ٹائمنگ 2دن ہے جبکہ موٹو جی مکمل واٹر پروف موبائل فون ہے، اس میں 13میگا پکسل کیمرہ لگایا گیا ہے۔

          بغیر ڈرائیور کے اڑنے والی گاڑی تیار


          پیرس (ویب ڈیسک) گاڑی ہو تو ایسی جب چاہے اڑائیں، جب چاہیں چلائیں، اڑنے والی گاڑی کے لئے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں۔ مارکیٹ میں 6 سال بعد دستیاب ہوگی۔ قیمت صرف 3 کروڑ روپے ہے۔ سپیڈ 322 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ 805 کلومیٹر تک اڑسکتی ہے۔ اڑنے والی گاڑی اٹلی کی کمپنی ٹیرافیوجا تیار کررہی ہے۔ اسے اڑانے کے لئے کوئی رن وے نہیں چاہیے۔ اس میں 4 مسافر سوار ہوسکیں گے۔ یہ ہائی برڈ کار ہوگی۔ جس کی بیٹریاں اپنے انجن سے الیکٹرک کار چارجنگ سٹیشنز سے ری چارج ہوسکیں گی۔ کار کی اڑان کمپیوٹر کے ذریعے ہوگیا س لئے ڈرائیور کو اسے اڑانے کی کوئی فکر نہیں ہوگی۔

          ۔فیس بک نے ’ڈس لائیک‘ کی کمی پوری کر دی، مارک زکر برگ نے صارفین سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا





            سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائیٹ فیس بک نے آخر کار صارفین کے مطالبے کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے 
            ’Dislike‘ 
            بٹن کی کمی پوری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کے اعلان کے عین مطابق فیس بک نے 
            ’Like‘ 
            بٹن کے متبادل کے طور پر چھ نئے 
            ’ Emoji‘ 
            جاری کر دیئے ہیں۔ یہ چھ مختلف 
            Emoji 
            چھ طرح کی جذباتی کیفیات کو ظاہر کرتے ہیں جن میں ’ خوشی‘، ’غصہ‘، ’غم ‘،’ ہنسنا‘، ’پیار کا اظہار کرنا‘ اور ’ حیرت کا اظہار کرنا‘ شامل ہیں۔ اس نئے فیچر ایسے لوگوں کو متبادل مہیا کرنا ہے جو کسی حادثے یا سانحے سے متعلق خبر کو 
            Like 
            کرنا پسند نہیں کرتے۔
            فیس بک کی طرف سے نئے 
            Emoji 
            متعارف کروائے جانے کے بعد کمپنی نے انہیں مختلف ممالک کے صارفین کو مہیا کرنے کے عمل کا بھی آغاز کر دیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے چند دنوں میں یہ سہولت تمام صارفین کو حاصل ہو جائے گی۔

            سام سنگ مو با ئلز کی بیٹر ی میں ایک دن تک اضافے کا آسان طریقہ



              نیویارک (نیوز ڈیسک) اگرچہ ایپل کے آئی فون میں بیٹری کی بچت کے لئے ’لو پاور موڈ‘ نے خاصی پذیرائی حاصل کی ہے لیکن سام سنگ کے نئے متعارف کروائے جانے والے فون میں بیٹری کا دورانیہ طویل کرنے کی صلاحیت نے ایپل کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
              اخبار ’دی میٹرو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے نئے 

              S6
               ،اور حتیٰ کے اس سے پہلے 
              S5 
              میں بھی، ایک ’الٹرپاور سیونگ موڈ‘ کی آپشن موجود ہے جو کہ فون کی کارکردگی کو کنٹرول کرتے ہوئے بیٹری کا ٹائم پورے 24گھنٹے تک بڑھاسکتی ہے۔ یہ آپشن بیٹری محض دس فیصد رہ جانے پر ایکشن میں آتے ہوئے مزید 24 گھنٹے تک فون کو آن رکھ سکتی ہے۔
              ’الٹراپاور سیونگ‘ آن ہونے کی صورت میں فون کی سکرین بلیک اینڈ وائٹ ہوجاتی ہے اور کچھ مخصوص منتخب کردہ ایپس، جنہیں دی گئی چھ ایپس میں سے منتخب کیا جاتا ہے، کے علاوہ باقی ایپس کو استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ جو ایپس استعمال ہوسکتی ہیں ان میں فون، میسجنگ اور ای میل بھی شامل ہیں۔ اس آپشن کو آن کرنے کے لئے آپ فون کی سیٹنگز میں جائیں اور اس کے بعد بیٹری کی آپشن میں جائیں اور ’الٹراپاور سیونگ موڈ‘ کو آن کرلیں۔

              انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سامنے آگئی


                اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زیرسمندر کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتارآہستہ ہوگئی ہے ۔
                تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دنیا سے ملانیوالی ایک سے زائد ’بیک ہاول ‘ کیبل میں کچھ تکنیکی خرابی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار بالخصوص پی ٹی سی ایل صارفین کیلئے پہلے سے سست ہوگئی ہے تاہم متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں ۔ 
                پی ٹی سی ایل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ انٹرنیٹ کی دستیابی کیلئے متبادل انتظامات کردیئے گئے ہیں ۔ 
                اس سے پہلے کہاجارہاتھاکہ کیبل کی خرابی مکمل طورپر دورکرنے کیلئے معمول سے زیادہ وقت درکار ہے ، ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے سنجیدگی سے ان کیبلزپرکام کی ضرورت ہے تاکہ صارفین متاثر نہ ہوں ۔ 
                پی ٹی سی ایل کی طرف سے انٹرنیٹ کی فراہمی میں مشکلات کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں نے انٹرنیٹ فراہم کرنے اور نئے گاہکوں کو گھیرنے کیلئے پیسہ لگانا شروع کردیا تاکہ اسی خرابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو پھیلایاجاسکے ۔

                دنیا کی سب سے خطر ناک یو ایس بی بنا لی گئی جسے آپ کبھی غلطی سے بھی استعمال نہ کرنا چاہیں گے


                  ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) دفاتر میں کام کرنے والے افراد ہوں یا طلبہ، یو ایس بی ڈرائیو آج کل ہر شخص کی ضرورت بن چکی ہے۔ لوگ اس کے ذریعے نہ صرف ڈیٹا ایک ڈیوائس سے دوسری میں منتقل کرتے ہیں بلکہ اسے ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن لوگ یہ نہیں جانتے کہ یہ چھوٹی سی یو ایس بی ڈرائیو ان کے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا ٹی وی کے لیے کس قدر خطرناک ہو سکتی ہے۔
                  آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ اس یوایس بی کے ذریعے کمپیوٹر، ٹی وی یا کسی بھی اور ڈیوائس کو ایک لمحے میں ناکارہ بنایا جا سکتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے ڈیوائس کی سگنل لائنز میں 220وولٹ کرنٹ دوڑایا جا سکتا ہے جو کسی بھی ڈیوائس کو ایک لمحے میں جلاکر بھسم کر دینے کے لیے کافی ہے۔
                  ’’ڈارک پرپل‘‘ نامی روسی ہیکر نے ایسی یو ایس بی بنا ڈالی ہے جو ڈیوائس میں 220وولٹ کرنٹ گزارنے کے صلاحیت رکھتی ہے۔ ہیکر نے اس یو ایس بی کے کامیاب تجربے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ہیکر یہ یو ایس بی ایک لیپ ٹاپ سے منسلک کرتا ہے۔ جیسے ہی یو ایس بی منسلک ہوتی ہے لیپ ٹاپ کا ڈسپلے غائب ہو جاتا ہے اور دوبارہ بارہ پاور کا بٹن دبانے کے باوجود لیپ ٹاپ آن نہیں ہوتا۔ ہیکر چارجر لگانے کے بعد بھی لیپ ٹاپ کو سٹارٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یو ایس بی نے منسلک ہوتے ہی لیپ ٹاپ کا سرکٹ جلا کر اسے بالکل ناکارہ بنا دیا تھا۔ آئندہ آپ بھی نئی یو ایس بی خریدتے یا اپنی یو ایس بی کسی کو دیتے وقت ذرا احتیاط سے کام لیں، ایسا نہ ہو کہ وہ ہیکر ہو اور واپسی پر آپ یوایس بی اپنی ڈیوائس سے منسلک کریں اور پھر ہاتھ ملتے رہ جائیں۔

                  سکائپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، کمپنی نے زبردست فیچر متعارف کروا دیا



                    نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک وقت تھا کہ آن لائن چیٹنگ اور کالنگ کے حوالے سے ایک سکائپ ہی کا نام معتبر تھا، پھر آہستہ آہستہ واٹس ایپ، وائبر، گوگل ہینگ آؤٹس وغیرہ جیسی سروسز آنے سے سکائپ پس منظر میں چلا گیا۔ اب ان تمام آن لائن چیٹنگ اور کالنگ سروسز فراہم کرنے والی ایپلی کیشنز کے درمیان بھی مقابلہ جاری ہے۔ مقابلے کی اس فضاء میں سکائپ بھی نت نئی سروسز متعارف کروا رہا ہے۔ اب سکائپ کی طرف سے اپنے ونڈوز، میک اور ویب سائٹ صارفین کو ایک اور سہولت دی گئی ہے کہ وہ اب اپنے دوستوں اور عزیزوں کو دوران کال ایک ڈائریکٹ لنک بھیج کر انہیں کال میں یا چیٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔
                    اس کا طریقہ بالکل سادہ ہے۔ صارف اپنے جس دوست کو اپنی گفتگو میں شامل کرنا چاہتا ہے اپنا ڈائریکٹ لنک اسے بھیج دے۔ اگر اس نے لنک قبول
                    (Accept)
                     کر لیا تو وہ بھی پہلے سے گفتگو کر رہے افراد میں شامل ہو جائے گا۔اسی طرح آئی فون، آئی پیڈ اور اینڈرائیڈ فونز پر سکائپ استعمال کرنے والے صارفین بھی انتہائی آسانی سے لنک کے آپشن کو کلک کرکے کسی بھی دوست کو بھیج سکتے ہیں اور اسے اپنی بات چیت میں شامل کر سکتے ہیں۔سکائپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لنک شیئرنگ کی سہولت فی الحال امریکہ میں دی جا رہی ہے لیکن چند ہفتوں میں یہ سروس پوری دنیا میں فراہم کر دی جائے گی۔

                    Thursday, 26 March 2015

                    سعودی حکومت کا زبردست اقدام ، مقیم افراد کے لیے رہائش سستی ہو جائے گی


                      ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کیبنٹ نے ان ڈویلپڈ زمینیں قبضہ میں رکھنے والوں پر فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مملکت میں گھروں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد کی غیر معمولی کمی کی توقع کی جارہی ہے۔
                      مقامی میڈیا کے مطابق کاﺅنسل آف اکنامک اینڈ ڈویلپمنٹ افیئرز کی سفارشات پر کیبنٹ نے نئی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مالکان کے لئے ان ڈویلپڈ زمینیں قبضہ میں رکھنا بھاری اخراجات کا باعث بنے گا اور یوں ہاﺅسنگ کی صنعت کو بڑے پیمانے پر مزید زمینیں دستیاب ہوسکیں گی۔ ماہرین معیشت نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مملکت کی تمام اراضی کا ڈیٹا بیس بنایا جائے تاکہ فیس عائد کرنے میں سہولت ہو۔ ایک اندازے کے مطابق اس فیصلہ کے نتیجہ میں تقریباً 4ارب سکویئر میٹر زمین پر فیس عائد کی جائےگی ۔

                      Wednesday, 25 March 2015

                      اگر آپ کا موبائل پانی میں گر گیا ہے تو پریشان مت ہوں


                      اگر آپ کا موبائل پانی میں گر گیا ہے تو پریشان... by skyfalle06

                      Furious 7 - Official Trailer 2


                      Furious 7 - Official Trailer 2 by skyfalle06

                      Koi Nai


                      Koi Nai by skyfalle06

                      BOHEMIA live on stage


                      BOHEMIA live on stage by skyfalle06

                      Science is Science


                      Science is Science by skyfalle06

                      Blue Eyes Dance rehearsals


                      Lungi Dance Song_Chennai Express_Yo Yo Honey Singh


                      Lungi Dance Song_Chennai Express_Yo Yo Honey Singh by skyfalle06

                      Face In The Microwave Prank


                      Face In The Microwave Prank by skyfalle06