Thursday, 29 October 2015

واٹس ایپ صارفین کیلئے تشویشناک خبر، ماہرین نے خبردار کردیا



    نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ اس وقت شاید دنیا کی سب سے مقبول ترین چیٹنگ ایپلی کیشن بن چکی ہے مگر یہ جان کر تمام واٹس ایپ صارفین کے ہوش اڑ جائیں گے کہ یہ ایپلی کیشن آپ کے فون سے آپ کا انتہائی اہم ڈیٹا بھی چرارہی ہے۔ چیک ریپبلک کی برنو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تحقیق کاروں نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کی ایپلی کیشن صارفین کے فون سے ان کے محفوظ شدہ فون نمبرز اور کالز کی تفصیلات چرا کر واٹس ایپ کے کمپیوٹرز میں محفوظ کرتی رہتی ہے۔
    تحقیق کاروں نے ایک سافٹ ویئر بنا کر واٹس ایپ اور اینڈرائیڈ فون کے سرورز کے مابین ہونے والی ”کمیونیکیشن“ کا سراغ لگایا۔ اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ اینڈرائیڈ سرور سے بہت سا ڈیٹا واٹس ایپ کے سرور پر منتقل ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ یہ ڈیٹا واٹس ایپ کے انتہائی محفوظ کمپیوٹرز میں جمع ہو رہا ہے اس لیے ہیکرز کے ہتھے چڑھنے کا کا امکان نہیں لیکن خطرہ بہرحال موجود ہے اور  صارفین کی انتہائی نجی معلومات واٹس ایپ کے پاس ضرور جمع ہو رہی ہیں۔ماہرین نے کہا تھا کہ ہم نے اپنی تحقیق میں جو ڈیٹا حاصل کیا ہے وہ واٹس ایپ کے فرانزک تجزئیے سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے جو مزید تحقیقات کے لیے معاون ثابت ہو گا۔

    اب آپ کے موبائل فون کی سکرین کبھی نہیں ٹوٹے گی، حفاظت کیلئے حیران کن طریقہ ایجاد کرلیا گیا



    نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگے موبائل فون کا ہاتھ سے گر کر ٹوٹ جانا کسی صدمے سے کم نہیں ہوتا مگر اب معروف موبائل فون ساز کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون صارفین کو اس صدمے سے بچانے کا انتظام کر لیا ہے۔ کمپنی نے اپنے آئی فونز کی سکرینوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسا خودکار سسٹم تیار کیا ہے کہ اگر فون پوری قوت سے زمین پر گر بھی جائے تو اس کی سکرین نہیں ٹوٹے گی۔ 
    ایپل نے آئی فونز کی سکرین کے اوپر انتہائی حساس بمپرلگائے ہیں جو سکڑنے اور پھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک سینسر بھی لگایا گیا ہے جو آئی فون کے گرنے کا اندازہ لگا کر ان بمپرز کو متحرک کردے گا، جس سے یہ بمپر پھیل کرسکرین کے اوپر کی طرف ابھر آئیں گے اور سکرین کے زمین پر لگنے کی صورت میں اسے ٹوٹنے سے بچائیں گے۔

    آئی فون صارفین ان بمپرز کو ایک ایپلی کیشن کی شکل میں اپنے آئی فونز میں دیکھ بھی سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کا نام 
    Active screen protection for electronic device
    ہے، آپ اس کو کھولیں گے تو ڈسپلے کے چاروں کونوں پر آپ کو بمپر نظر آئیں گے جو لچک دار پلاسٹک، باریک دھات یا پولیمرسے بنائے گئے ہیں۔
    ایپل نے آئی فون ایس 6اور ایس6پلس کی سکرین میں مضبوط شیشہ لگایا ہے اور ایلومینیئم کی مضبوط باڈی بنائی ہے لیکن پھر بھی ان آئی فونز کی سب سے نازک چیز سکرین ہی تھی جو زمین پر گرنے کی صورت میں چکنا چور ہو سکتی تھی۔ ایپل نے سکرین کومحفوظ رکھنے کے لیے یہ سسٹم تو تیار کر لیا ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کمپنی کب ان بمپر کی پروڈکشن شروع کرے گی اور کب انہیں آئی فونز میں نصب کرے گی۔

    موبی لنک کی 3جی صارفین کیلئے دو کے ساتھ ایک مفت آفر


    لاہور (ویب ڈیسک)موبی لنک نے 3 جی 3 روزہ بنڈل پر ایک نئی پیشکش ’بائے 2گیٹ1فری‘متعارف کرائی ہے۔اس پیشکش کے تحت صارفین41.83 روپے کے 3 روزہ بنڈل کو دو بارسبسکرائب کرا کر 300 ایم بی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ مفت میں استعمال کر سکتے ہیں۔یہ پیشکش ان صارفین کے لیے ہے جو ہفتے میں دو بار 3 روزہ بنڈل حاصل کریں گے، اس کے بعد صارفین کو تیسرا 3 روزہ بنڈل مفت دیاجائے گا، جس کی معیاد بھی 72 گھنٹے ہوگی، جس میں صارفین 300 ایم بی ہائی سپیڈ انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔ تین روزہ بنڈل ایکٹیویٹ کرانے کے لیے صارفین کو اپنے موبائل سے*117*3# ڈائل کرنا ہوگا۔ 7 دن میں دوبار بنڈل ایکیٹویٹ کرانے پر تیسرا بنڈل مفت ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا۔

    سمارٹ فون کیلئے ٹیکسی بکنگ کی بین الاقوامی سروس ”اوبر“ لاہور میں آنے کو تیار


      لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسی کی بکنگ کی بین الاقوامی سروس ”اوبر“ نے لاہور میں اپنی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دبئی میں اوبر کی ترجمان شادن عبدالطیف نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ سروس صرف لاہور میں فراہم کی جائے گی ۔
      اوبر سمارٹ فونز پر ایک ایپ کے ذریعے دستیاب ہے جس پر صارفین اپنا پتا لکھ کر ایک درخواست بھیجتے ہیں۔ ان کی درخواست اس علاقے میں موجود اوبر کے ڈرائیوروں تک پہنچائی جاتی ہے جو صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔پاکستان میں ذرائع آمد و رفت کی سہولیات کی کمی سامنا تقریباً ہر بڑے چھوٹے شہر میں ہے۔ حالیہ برسوں میں سمارٹ فونز کے استعمال میں بتدریج اضافے کے بعد اب اس ٹیکنالوجی کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں استعمال کرنے کا ایک رجحان سامنے آیا ہے جس میں اب بین الاقوامی کمپنیوں نے دلچسپی لینا شروع کی ہے۔
      اوبر کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ”لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات ناکافی ہیں اور اس کمی کو ہم اپنی سروس کے ذریعے پورا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے ہم نے پاکستان کے مختلف شہروں میں مقامی سرمایہ کاروں سے بات چیت کرنے کے بعد اس سروس کو پہلے لاہور میں ہی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے“۔ 
      واضح رہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اوبر ٹیکسی سروس اس وقت خبروں میں آئی جب ٹیکسی سروس کے ڈرائیور پر ایک خاتون کے ساتھ ریپ کا الزام لگا۔ اس واقعے کے بعد اس سروس کو کچھ عرصے کے لیے معطل بھی کر دیا گیا تھا۔ اس پر یہ بھی الزام تھا کہ یہ اپنے ڈرائیوروں کے بارے میں ضروری معلومات رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

      خواتین کے ان خدشات پر اوبر ٹیکسی سروس کی ترجمان شادن عبدالطیف نے کہا ہے کہ ”ہم ڈرائیورز کو ضروری جانچ پڑتال، ان کا پس منظر اور تمام ضروری دستاویزات دیکھنے کے بعد ہی بھرتی کریں گے“۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ سفر کرنے والے مسافر پیشگی ہی ٹیکسی کے منزل کی جانب والے راستے کی تفصیلات سے اپنے عزیزوں کو مطلع کر سکتے ہیں۔

      امریکا میں مکھی جتنا چھوٹا ڈرون تیار کر لیا گیا


      ہارورڈ(آن لائن)امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے مکھی سے متاثر ہو کر ایک ننھا ڈرون تیار کیا ہے جس کی جسامت ایک مکھی سے تھوڑی بڑی ہے،لیکن اتنا چھوٹا ہونے کے باوجود یہ ڈرون بڑے بڑے کام کر سکتاہے۔مکھی نما ڈرون اڑنے کے ساتھ پانی میں تیر بھی سکتا ہے جبکہ اس ڈرون کی مدد سے نگرانی کا کام بھی لیا جائے گا۔

      فیس بک نے آئی فون کیلئے اپنی ایپلی کیشن میں موجود بیٹری کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا


        لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون صارفین کیلئے دستیاب فیس بک ایپلی کیشن ایک بار پھر بیٹری کے زیادہ استعمال کے باعث زیر بحث ہے اور آئی فون صارفین کی جانب سے فیس بک کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے تاہم اب فیس بک نے واضح کیا ہے کہ ایپلی کیشن کی نئی اپ ڈیٹ میں اس مسئلے کو حل کر دیاگیا ہے۔ 
        فیس بک نے تاحال لوگوں کیجانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب تو نہیں دیا تاہم یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے بارے میں بخوبی آگاہ تھے اور اس پر کام کر رہے تھے۔ فیس بک کے انجینئرنگ منیجر ”ایری گرانٹ“ نے فیس بک پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ بنیادی طور پر یہ مسئلہ ”سپن بگ ایشو“ کے باعث پیش آیا جس کے باعث موبائل کا سی پی یو ”سلیپ موڈ“ میں واپس نہیں جا سکتا تھا۔ گرانٹ کے مطابق دوسری وجہ ”آڈیو بگ“ ہے، جب کوئی یوزر فیس بک ایپلی کیشن پر ویڈیو دیکھ کر اسے بند کرتا تھا تو آڈیو سروس بند نہیں ہوتی تھی اور بیٹری کی کھپت میں اضافے کا باعث بن رہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ”آڈیو بگ“ کا دراصل فیس بک کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ مسئلہ موبائل میں موجود میوزک پلیئر سے متعلق ہے۔ 
        فیس بک کے انجینئر کی جانب سے وضاحت کے باوجود افواہوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فیس بک ایپل کے ان قوانین کی خلاف ورزی کر رہا تھا جن کے تحت کسی بھی ایپلی کیشن کو ”بیک گراﺅنڈ“ میں چلنے کی اجازت نہیں ہے تاہم پکڑے جانے پر اسے ”بگ“ قرار دیا جا رہا ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ فیس بک نے بالآخر اس مسئلے پر قابو پا لیا ہے اور اب فیس بک ایپلی کیشن آئی فون کی بیٹری کو ”کھانے“ سے گریز کرے گی۔

        مائیکرو سافٹ نے اپنی نئی ایپ کا نام ’پرچی‘ رکھ دیا


          نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور سافٹ وئیر کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی ایک نئی ایپ ’پرچی‘ ریلیز کردی ہے ،حسن اتفاق یہ ہے کہ ایپ ایسے وقت میں ریلیز کی گئی ہے جب وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پرچی ہاتھ میں لئے امریکی صدر اوباما سے ملاقات کی ہے۔
          مائیکروسافٹ نے اس ایپ میں مختلف فیچرز رکھے ہیں جن میں نوٹس کو اکٹھا کرکے ان کی لسٹ بنانا شامل ہے۔کمپنی کاکہنا ہے کہ اس ایپ کی وجہ سے آپ اپنے تمام بکھرے ہوئے نوٹس کو یکجا کرکے اپنے موبائل میں رکھ سکیں گے اور جب کسی کے سامنے بات کرنی ہوتو اپنے ساتھ کاغذ رکھنے کی بجائے موبائل کا استعمال کرسکیں گے۔مائیکروسافٹ کا مزید کہنا ہے کہ اس طریقے سےنہ صرف آپ کے نوٹس محفوظ رہیں گے بلکہ مستقبل میں آپ جب بھی چاہیں نکال کر ان سے فائدہ اٹھا سکیں ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد یہ ایپ تمام موبائلز کے ساتھ ہم آہنگ کردی جائے گی۔

          وزیراعظم نواز شریف کی اس پرچی والی عادت کی وجہ سے نواز لیگ اور اس کے چاہنے والوں کی کافی سبکی ہورہی ہے اور سوشل میڈیا پرمیاں نوازشریف کا کافی مذاق اڑایا جارہا ہے۔کئی پیجز ان کی مختلف سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقات کی تصاویر یہ کہہ کر شیئر کررہے ہیں کہ وزیراعظم کو یہ باتیں پرچی پر لکھنے کی بجائے زبانی یاد کرلینی چاہئیں۔دوسری جانب امریکی میڈیا میں بھی ان کی پرچی کی عادت کو کافی تضحیک کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

          یوٹیوب نے نئی سروس کا آغاز کردیا، یوٹیوب ریڈ کیا ہے؟ آپ بھی جانئے




            لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ایک طرف ہمارے ہاں سادہ یوٹیوب بھی نہیں کھولی جارہی تو دوسری طرف امریکا میں ایک نئی قسم کی یوٹیوب کھول دی گئی ہے جس پر بغیر اشتہارات کے ویڈیوز، نئی ڈرامہ سیریل اور فلمیں اور میوزک فراہم کیا جائے گا۔ اس نئی یوٹیوب کا نام ’ریڈ ٹیوب‘ ہے اور اس کے حصول کے لئے ماہانہ دس ڈالر کی سبسکرپشن فیس ادا کرنا ہوگی جس کے بدلے تمام ویڈیوز اور میوزک بغیر اشتہارات کے دستیاب ہوگا، جسے موبائل فون پر بھی ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکے گا، جبکہ مختلف ایپس کے استعمال کے دوران بیک گراﺅنڈ میوزک چلانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ گوگل پلے میوزک سروس کے صارفین اپنی موجودہ دس ڈالر سبسکرپشن میں یوٹیوب ریڈ کی سروس بھی حاصل کرسکیں گے۔

            فیس بک میں سب سے بڑی تبدیلی، گوگل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی، لیکن ایک کام جو اس کے بعد تمام صارفین کو ضرور کرنا چاہیے۔۔۔



              نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک اپنی مقبولیت میں پہلے ہی گوگل پلس اور ٹوئٹر سے بہت آگے ہے مگر اس نے گوگل اور ٹوئٹر کو مزید زک پہنچانے کے لیے ایک اور انقلابی اقدام کا اعلان کر دیا ہے ۔اب تک فیس بک کے صارفین 2ٹریلین سے زائد پوسٹس کر چکے ہیں اور فیس بک نے ان پوسٹس کو ان کی اقسام کے لحاظ سے ترتیب دینے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ سرچ کے آپشن میں جا کر کوئی بھی کسی مخصوص قسم کی پوسٹس ایک جگہ دیکھ سکے اور اسے اس کام میں آسانی رہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو ٹوئٹر اور گوگل کی طرف جانے روکنا اور اپنی طرف راغب کرنا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ اجنبی لوگ آپکی پوسٹس نہ سرچ کر سکیں تو اپنی پرائیویسی سیٹنگز ضرور تبدیل کر لیں.
              فیس بک کے پراڈکٹ منیجر روسیاو کازی کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین روزانہ فیس بک پر کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں۔ ہم ان صارفین کے لیے آسانی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صارفین کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس وقت دنیا میں کس چیز کا رجحان بڑھ رہا ہے، کیا چیزیں مقبولیت کھو رہی ہیں اور بالکل اس وقت کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ جب آپ لوگوں کے مختلف نظریات کو ایک جگہ اکٹھا کردیتے ہیں تو اصل کہانی سامنے آ جاتی ہے۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین کسی ایک پوسٹ کی بجائے پوری کہانی جاننے کی پوزیشن میں ہوں۔

                Thursday, 22 October 2015

                ”ہم ہفتے میں صرف 20 منٹ ورزش کرتے ہیں“ جڑواں بھائیوں نے نوجوانوں کو باڈی بلڈنگ کا تیز اور مفید ترین طریقہ بتا دیا

                Previous

                لندن(نیوزڈیسک)کروشیا سے تعلق رکھنے والے دوجڑواں بھائیوںنے خوبصورت مسلز بنانے کا انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے۔27سالہ جڑواں بھائی زوران اور گوران ٹوت تین سال قبل لندن آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنی20منٹ والی ورزش کی ترکیب کی وجہ سے مشہور ہو گئے۔ کروشیا میں ان کا شمار بہترین ٹرینرز میں ہوتا تھالہٰذاانہوں نے سوچا کہ اپنی مسلز بنانے کی ترکیب کو برطانیہ میں متعارف کروایا جائے اور ان کی یہ سوچ کامیاب رہی۔
                زوران کا کہنا ہے کہ کروشیا میں بھی کوئی یہ ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتا تھا کہ صرف ایک ہفتے میں20منٹ ورزش کرکے وہ اپنے مسلز کو خوبصورت بنا سکتا ہے لیکن جب وہ یہ ورزش اور طریقہ انہیں بتاتے تھے تو انہیں یقین آجاتا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں صرف 20منٹ جِم جاتے ہیں جس میں وہ 5منٹ 
                Cardio
                اور15منٹ بھاری ٹریننگ والی ورزش کرتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک منٹ 
                Tredmill
                پروارم اپ کرتے ہیں اور اس کے بعد تمام 
                sprinting
                پردو دو منٹ دیتے ہیں،اس کے بعد وہ ایک منٹ واک اور اگلے 30سیکنڈ 
                sprint
                اور اگلے 30سیکنڈ ہلکی سی واک تا کہ جسم ٹھنڈا ہوجائے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد وہ وزن اٹھاتے ہیں جس میں 
                Squats, Shoulder Press, Bench Press, Incline Bench Press, Rows
                اور
                dips
                کے دوسیٹ ہوتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ وارم اپ کے بعد وہ 10سیکنڈ ریسٹ کرکے ورزش کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے مسلز مضبوط ہوتے ہیں اور خون کی گردش کی وجہ سے خوبصورت بننے لگتے ہیں۔

                کھانے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تین کھانے کھاتے ہیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:
                Meal 1
                :دس انڈوں کی سفیدی،پانی کے ساتھ20گرام جو،پی نٹ بٹر کا ایک چمچ اور ساتھ ہی مسلز سپلیمنٹ
                Meal 2
                :کچھ بادام اور پروٹین 
                Meal 3:
                گریلڈ چکن ،بروکلی اور فلیکس سیڈآئل
                Meal 4:
                سبز چائے اور سکوپس ڈائیٹ
                Meal 5:
                ٹرکی بریسٹ،مٹر،فلیکس سیڈ آئی آئل
                Meal 6:
                انڈوں کی چھ زردیاں اور سبز چائے

                خراٹوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا سب سے آسان گھریلو نسخہ سامنے آگیا




                لندن(نیوزڈیسک)جو لوگ خراٹے لیتے ہیں انہیں علم ہوگا کہ ان کے ساتھی اور رشتے دار کس طرح ان کامذاق اڑاتے ہیں لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ خراٹوں سے نجات حاصل کرنے کا انتہائی آسان گھریلو نسخہ پیش خدمت ہے۔
                خراٹوں کے علاج کے لئے سرخ مرچ انتہائی کارآمد چیز ہے۔عموماًیہ کھانوں کو لذیذ یامصالحے والے بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کی خاصیت کی طرف دیکھتے ہوئے بآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ خراٹوں کے لئے بھی مفید چیزہے۔اس کے استعمال سے تھوک کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور الرجی یا انفیکشن کی وجہ سے آنے والے خراٹے ٹھیک ہوتے ہیں۔
                خراٹے کم کرنے کے لئے وزن میں کمی بھی انتہائی ضروری ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہمارا وزن بڑھتا ہے تو اس کے ساتھ ہی ہماری گردن اور گلے کے گرد بھی چربی اکٹھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے خراٹے زیادہ آتے ہیں لہذا وزن کم کرکے بھی خراٹوں سے بچا جاسکتا ہے۔

                سبحان اللہ! سائنس نے ایک اور سنت نبوی کی تائید کردی، انگلیوں سے کھانا کھانے کے انتہائی شاندار فائدہ بتادئیے



                  لندن(نیوزڈیسک)نبی کریم ﷺکی ہر سنت میں حکمت موجود ہے اور ان پر عمل کرکے ہم نہ صرف آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں بلکہ اس سے ہماری دنیا بھی اچھی رہے گی۔حال ہی میں سائنس نے ایک اور سنت نبوی کی تائید کردی، انگلیوں سے کھانا کھانے کا انتہائی شاندار فائدے بتادئیے ہیں۔
                  ذیابیطس سے نجات
                  جرنل آف سائنس میں شائع ہونے والی ماہرین کی آراء کے مطابق  جو لوگ تیزی سے کھانا کھاتے ہیں انہیں ذیابیطس ہونے کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔اگر آپ چھری کانٹے سے کھانا کھائیں تو یہ جلدی کھایا جائے گالیکن اگر آپ ہاتھوں سے کھانا کھائیں گے تو وقت زیادہ لگے گا اور ذیابیطس ہونے کاامکانات کم ہوجائیں گے۔
                  نظام انہضام میں بہتری
                  جب ہم انگلیوں سے کھانا کھاتے ہیں تو ناخنوں کے اندر کچھ ایسے اچھے بیکٹیریاموجود ہوتے ہیں جو کھانے کے ساتھ جب پیٹ میں جاتے ہیں تو نظام انہضام کو مضبوط بناتے ہوئے کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

                  زیادہ کھانے سے محفوظ
                  ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہوئے زیادہ دیر لگتی ہے جس کی وجہ سے پیٹ بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے اور انسان کھانے سے ہاتھ جلد اٹھا لیتا ہے۔کم کھانا کھانے سے انسان کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے ۔

                  کیا گاجر کھانا واقعی آنکھوں کیلئے مفید ہے؟ سائنسدانوں نے حتمی فیصلہ سنا دیا، انتہائی مفید مشورہ بھی دیدیا

                  نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم بیمار ہو کر جو رقم ڈاکٹروں کی فیسوں کی مد میں ادا کرتے ہیں وہی رقم بہتر انداز میں اپنے کھانے پر خرچ کریں تو ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ شاید اسی لیے”خوراک سے علاج“کی اصطلاح دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے اور اس پر ماہرین نت نئی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ گاجر کے مناسب استعمال سے انسان بڑھاپے میں نظر کی کمزوری یا اندھے پن سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں موجود مخصوص سیاہ مادہ، جو اسے سرخ رنگت دیتا ہے، بڑھتی عمر کے ساتھ نظر کی کمزوری کے چانس 40فیصد تک کم کر دیتا ہے۔
                  لینسینٹ گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں 2020ءتک تقریباً20 کروڑ جبکہ 2040ءتک 29کروڑ افراد بڑھاپے میں نظر کی کمزوری یا اندھے پن کا شکار ہوں گے۔ہاورڈ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے اپنی تحقیق کے لیے 25سال کے دوران ہونے والی مردم شماریوں سے ڈیٹا حاصل کیاجس میں 50سال سے زائد عمر کے لوگوں کے نظر کی کمزوری میں مبتلا ہونے اور ان کی غذائی عادات کا ریکارڈ بھی موجود تھا۔ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ جو لوگ گاجر کا زیادہ استعمال کرتے تھے ان میں دیگر کی نسبت نظر کی کمزوری کا خدشہ 40فیصد کم تھا۔

                  ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھاپے میں اکثراوقات بتدریج نظر میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن بعض اوقات یہ مرض تیزی کے ساتھ بھی لاحق ہو سکتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص رنگوں میں تمیز نہیں کر سکتا، اسے پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے، حتیٰ کہ وہ لوگوں کے چہرے پہچاننے سے بھی قاصر ہو جاتا ہے۔اس کا تاحال کوئی علاج نہیں ہے لیکن گاجرمیں پایا جانے والا ”کیروٹانوائیڈ“ نامی جزو انسان کو اس خطرے سے بچا سکتا ہے۔

                  ۔12روز تک 3کھجوریں روزانہ کھانے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جواب آپ کو آزمانے پر مجبور کردے گا





                    لندن(نیوزڈیسک)کھجور کے انسانی صحت پر خوشگوار اثرات اور اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور جدید سائنس بھی اس بات کو قبو ل کرتی ہے کہ کھجور میں موجود فائبر اور دیگر اجزاء ہمارے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہیں۔
                    اور میگنیز پایا جاتاہے۔ 
                    B6
                    کھجور میں کاپر، پوٹاشیم،فائبر،میگنیشیم ،وٹامن
                    اگر آپ دن میں تین کھجوریں کھائیں تو آپ کے جسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اورآپ کا جسم بیماریوں سے محفوظ ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ دل، جگر، اور دماغ کو تقویت ملے گی اور خود کو ترو تازہ اور توانا محسوس کریں گے۔طبی ماہرین کے مطابق کھجورکا استعمال سنت رسول ﷺ بھی ہے اور اسے 12روز تک استعمال کرنے سے صحت کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا مل جاتا ہے ۔
                    نظام انہضام پر اثرات
                    اگر آپ کو قبض،تیزابیت،معدے یا انتڑیوں کی تکلیف ہے تو آپ کو کھجور ضرور کھانی چاہیے۔اس میں موجود فائبر ہمارے معدے کے لئے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے۔
                    دردوں سے نجات
                    کھجوروں میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سوجن پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور جسمانی دردیں بھی کنٹرول میں رہتی ہیں۔مختلف تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کھجور کھانے سے جسم میں سوجن کم ہونے کے ساتھ درد میں آرام آتا ہے۔

                    حاملہ خواتین کے لئے
                    ایک جدید تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین حمل کے دوران کھجور کا استعمال کرتی رہیں انہیں درد زہ اور بچہ پیدا کرنے میں آسانی ہوئی۔ماہرین نے 69حاملہ خواتین کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جو خواتین ڈیلوری سے چار ہفتے قبل کھجوریں کھاتی ہیں انہیں بچہ پیدا کرنے میں کافی آسانی رہتی ہے۔
                    ہائی بلڈ پریشر اور دل کا دورہ
                    جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اس میں میگنیشیم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ فشار خون کنٹرول میں رہتا ہے اور بلڈ پریشر کے مسائل نہیں پیدا ہوتے۔اسی طرح کھجور میں پایا جانے والے پوٹاشیم کی بدولت دل مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات معدوم ہونے لگتے ہیں۔اس سلسلے میں ایک امریکی ادارے نے اس پر دقیق تحقیق بھی کی ہے جو کہ 
                    American Journal of Clinical Nutrition
                    میں شائع بھی ہوچکی ہے۔
                    دماغی صحت کے لئے
                    اسی طرح کھجورمیں پایاجانے والی وٹامن
                    B-6
                    کی بدولت ہماری اعصابی اور دماغی نظام بہترطریقے سے کام کرتا ہے اورانسان زیادہ بہتر طریقے سے روزمرہ کے کام کرپاتا ہے۔

                    سائنسدانوں نے ”کاجو“ کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہ رہے گی







                      نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ ذہنی دباﺅ کو کم کرنے کے لئے مختلف طرح کی ادویات استعمال کرکے تنگ آچکے ہیں تو آئیے آپ کو اس مشکل کے حل کے لئے ایک قدرتی میوہ بتاتے ہیں۔اس میوے کو ’کاجو‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جس میں قدرتی طور پر یہ خاصیت موجود ہے کہ اس کے استعمال سے ڈپریشن کم ہوجاتا ہے۔
                      کاجومیں وٹامن،فائبر،منرلزاور دیگر اجزاءپائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے کئی خطرناک بیماریاں جیسے کینسر سے بچاجاسکتا ہے۔یہ میوہ نائیجیریا،تنزانیہ،موزمبیق اور برازیل میں وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے اور دنیا بھر میں لوگ اس کے دیوانے ہیں۔کاجو میں 
                      tryptophan
                      پایا جاتا ہے جو ہمارے موڈ کو قابو میں رکھتا ہے ۔اس کی موجودگی سے ہمارا ذہنی دباﺅ کم ہوتا ہے اورہمیں اچھی نیندآتی ہے اور اسی کی موجودگی کی وہ سے بچوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔کئی ایسی ادویات جو ڈپریشن کو کم کرنے کے لئے بنائی جاتی ہیں میں کاجو کی کچھ نہ کچھ مقدار موجود ہوتی ہے ۔

                      کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم، میگنیز،کاپر،سیلینیم ،میگنیشیم،زنک اور آئرن پایا جاتا ہے ۔کاجو کی تھوڑی سی مقدار سے ہمارے جسم کو قیمتی دھاتیں مل جاتی ہیں۔کاجو میں پائے جانے والے کاپر اور زنک کی وجہ سے انسانی نشوونما میں مدد ملتی ہے اور اسی لئے یہ بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے انتہائی اہم غذا ہے۔مزید برآں کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے جسم میں اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے اور دل بھی مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔

                      پیشاب روک کر رکھنے کے مردانہ طاقت پر حیرت انگیز اثرات،امریکی ماہر نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا


                      نیویارک (نیوز ڈیسک) سرعت انزال کی بیماری مرد کیلئے حسرت اس کی شریک حیات کیلئے سخت مایوسی اور عدم اطمینان کا باعث بن سکتی ہے مگر ایک امریکی ماہر جنسی صحت نے اس تکلیف دہ مسئلے کا نہایت سادہ حل تجویز کردیا ہے۔
                      ازدواجی صحت کی ماہر مارنی کنرائس کا کہنا ہے کہ جو مرد مخصوص وقت کو طویل کرنا چاہتے ہیں وہ پیشاب کو روکنے کی مشق کریں اور روزانہ چند بار یہ مشق کرنے سے نہایت حیرت انگیز نتائج سے لطف اندوز ہوں۔ انٹرنیشنل سوسائٹی آف سیکچوئل میڈیسن کے مطابق ایک منٹ سے پہلے انزال ہوجانا سرعت انزال کہلاتا ہے۔ مارنی کہتی ہیں کہ اگر دوران پیشاب اسے تین سے پانچ سیکنڈ روک کر رکھا جائے اور پھر جاری کردیا جائے تو مثانے اور انزال کو کنٹرول کرنے والے پی سی عضلات یا کیگل عضلات متحرک ہوجاتے ہیں جسم کے دیگر پٹھوں کی طرح کیگل پٹھے بھی ورزش سے طاقتور ہوجاتے ہیں۔ جب یہ پٹھے مضبوط ہوجائیں تو مرد انزال کو بھی اپنی مرضی سے کنٹرول کرسکتا ہے۔ دوران پیشاب چند بار روکنے اور جاری کرنے کی مشق کی جاسکتی ہے۔ اسے تقریباً 5 سیکنڈ کیلئے روک کر رکھیں اور پھر جاری کردیں۔ اسی طرح یہ مشق دیگر اوقات میں بھی کی جاسکتی ہے۔
                      آپ کسی بھی وقت یہ ورزش کرنے کیلئے جسم کے نچلے حصے کے پٹھوں کو (مثانے کو کنٹرول کرنے والے پٹھے) اسی طرح سکیڑین جیسے آپ پیشاب روکنے کیلئے ہیں۔ ابتدائی طور پر پٹھوں کو 5 سیکنڈ کیلئے سکیڑ کر رکھنے کی مشق کریں اور پھر دورانیہ بڑھاتے جائیں۔ مارنی کہتی ہیں کہ ان کی تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کہ تین ماہ تک روزانہ یہ ورزش متعدد بار کرنے سے مخصوص وقت میں 4 گناہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ وہ تجویز کرتی ہیں کہ اس ورزش کو روزانہ چند بار سے شرع کرکے تقریباً 50 بار روزانہ تک لے جائیں اور سرعتِ انزال کو ہمیشہ کیلئے بھول جائیں۔

                      Wednesday, 21 October 2015

                      مردانہ کمزوری کی 10وجوہات جو آپ کو معلوم نہیں




                       نیویارک(نیوز ڈیسک) قدرت نے نسل انسان کی بقاءکے لئے جنسی عمل کا ذریعہ پیدا کیا ہے جس کی انجام دہی کے لئے ضروری ہے کہ مرد وہ مخصوص تناﺅ
                      کی صلاحیت رکھتا ہو جسے ایستادگی کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ایستادگی کے بغیر جنسی عمل کی انجام دہی ممکن نہیں اور اسے عرف عام میں نامردی کہا جاتاہے ۔ اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے کئی ایسی بھی ہیں کہ جنہیں آپ احتیاط کا دامن تھام کر اپنی زندگی سے دور رکھ سکتے ہیں۔ان کا احوال درج ذیل ہے۔
                      1۔ سگریٹ نوشی: ہر قسم کے نشے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اور اس میں سگریٹ بھی شامل ہے ۔ جب دل اعضاءکو خون مناسب مقدار میں فراہم نہیں کر پاتا تو نامردی ہونا یقینی بات ہے۔
                      2۔ ذیا بیطس: اس بیماری کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی مقدار نارمل نہیں رہتی اور اعصاب بھی متاثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تقریباً 50فیصد مریض نامردی کا سامناکرتے ہیں۔
                      3۔ موٹاپہ: موٹے لوگ دیگر مسائل کے علاوہ کولیسٹرول کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور نتیجتاًنامردی پیدا ہوتی ہے۔ 4۔ دیگر بیماریاں: ہائی بلڈ پریشر، اعصابی بیماریاں، ریڑھ کی ہڈی یا دماغی چوٹ ، الزائمر اور فالج بھی نامردی پیدا ہو سکتی ہے۔
                      5۔ پیرانہ سالی عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دل اور دماغ کی صحت متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے اعضاءکو خون کی سپلائی ماند پڑجاتی ہے۔
                      6۔ ذہنی دباﺅ: ذہنی دباﺅنامردی کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔اس سے بچنے کے لئے ورزش کریں، نیند پوری کریں اور لڑائی جھگڑے اور غصے سے بچیں۔
                      7۔ ڈپریشن: یہ بیماری ذہنی دباﺅ کی شدید ترین حالت ہے اس کا اثر بھی شدید ہوتا ہے۔ ڈپریشن کی ادویات بھی نامردی پیدا کرتی ہیں ۔
                      8۔ فحش بینی: فحش فلموں میں دکھائے جانے والے غیر فطری اور غیر حقیقی مناظر نوجوانوں کے ذہن میں احساس کمتری اور کمزوری کا احساس پیدا کرتے ہیں جو انہیں نا مرد بنا دیتا ہے۔
                      9۔ گنجہ پن: ڈاکٹر مائیکل اروگ کا کہنا ہے کہ گنجے پن کی دواسٹرائڈ جنسی جوش میں کمی اور نا مردی پیدا کر سکتی ہے۔
                      10۔ سائیڈ افیکٹ: بعض ادویات کے سائیڈ افیکٹ میں نامردی بھی شامل ہے۔ان میں بلڈ پریشر کی ادویات اینٹی ہسٹامین، ذہنی دباﺅاور ڈپریشن کی ادویات شامل ہیں۔

                      متحدہ عرب امارات کا 5جی نیٹ ورک چلانے کا اعلان


                      شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات دنیا کا وہ پہلا ملک بننے جا رہا ہے جو 2020 کے آغاز میں ہونیوالی ایکسپو نمائش سے قبل  ملک بھر میں 5جی نیٹ ورک کا افتتاح کر دے گا ۔
                      متحدہ عرب امارات کی ایک مواصلاتی کمپنی اتصالات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد جلفار کا کہنا ہے کہ  ہم 5جی چلانے والی دنیا کی پہلی قوم بننے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں جہاں پوری ریاست میں 5جی نیٹ ورک چلایا جاسکے گا۔جلفار نے اس بات کی بھی تصدیق کر دی ہے کہ وہ2020میں مستقبل کے پہلے اور سمارٹ ترین ضلع میں دنیا کی بہترین نمائش کا انعقاد کرنے والے ہیں اور اس حوالے سے تکنیکی عملہ بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔
                      انہوں نے کہا کہ اتصلات نے یو اے ای میں ہونی والی نمائش میں 5جی متعارف کرائے گا جس سے اس وقت 25ملین لوگ مستفید ہو سکیں گے ۔دبئی اور ابوظہبی کے درمیان ہونے والی اس نمائش میں مہمانوں اور شراکت داروں کو خدمات فراہم کرنے کیلئے تین بین الاقوامی ائیرپورٹس کام میںلائے جا ئیں گے تاکہ آنے والوں کو کوئی دقت نہ ہو۔

                      ”تم نے دھوکہ کیا“ زونگ نے پی ٹی اے کو قانونی نوٹس بھیج دیا


                        اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کمپنی زونگ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) پر ناقص سپیکٹرم فراہم کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے اسے 40 ملین امریکی ڈالر (تقریباً4ارب پاکستان پاکستانی روپے) کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ ویب سائٹ 
                        propakistani.com 
                        کے مطابق زونگ کا موقف ہے کہ پی ٹی اے نے سپیکٹرم کی نیلامی کرتے ہوئے اسے ایسا سپیکٹرم نیلام کردیا کہ جس میں شور اور خرابیاں پائی جاتی ہیں۔ ان نقائص کی وجہ 
                        DECT 6.0 
                        ڈیوائسز کا بکثرت استعمال بتایا گیا ہے۔ زونگ نے اپنے وکیل کے ذریعے بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ پی ٹی اے نے فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ
                        (FAB) 
                        کے ساتھ مل کر ایسا سپیکٹرم نیلام کردیا کہ جس میں نقائص پائے جاتے تھے اور یہ نقائص نیلامی سے پہلے بھی موجود تھے۔
                        وہ عرب ملک جہاں غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملا کرے گا 
                        واضح رہے کہ زونگ نے بھی دیگر کمپنیوں کے ساتھ 2014ءمیں نیلامی میں حصہ لیا تھا اور اسے 1920-1930اور 2110-2120 میگا ہرٹز 3
                        G
                        نیٹ ورک سروس کا سپیکٹرم دیا گیا تھا۔ 
                        DECT 6.0 
                        ڈیوائسز بھی 1920-1930
                        MHz
                        سپیکٹرم میں ہی کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے مبینہ طور پر زونگ کے سپیکٹرم میں دخل اندازی ہورہی ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ زونگ نے اب پی ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے 5
                        MHz
                        کا متبادل سپیکٹرم اور اس کے ساتھ مزید 5میگا ہرٹز سپیکٹرم کی قیمت اور نقصانات کے ازالے کے لئے 40ملین ڈالر ادا کئے جائیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے ایک نمائندہ کا کہنا ہے کہ معاملات کو باہم رضامندی سے حل کرنے پر اتفاق ہو چکا ہے۔