Wednesday, 8 February 2017

مسلمان لڑکی کا ایسا کارنامہ کہ پورے بھارتی مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ،متعصب انڈین میڈیا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا


    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مودی حکومت ہندوستان میں مسلم دشمنی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ،اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کی خبریں آئے روز میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ایک نوجوان مسلمان لڑکی نے ایسا کارنامہ سرانجام دے کر عالمی اعزاز حاصل کیا ہے جس سے پورے انڈیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے،مہارا شٹر کی نیلو فر شیخ نے 6مختلف زبانوں میں ایسا’’ موبائل ایپ ‘‘تیار کیا ہے جس سے دنیا بھر کے لوگ کہیں بھی بیٹھ کر مشہور اور بین الاقومی شہرت یافتہ مستند ترین ڈاکٹرز سے اپنی بیماری کا مفت علاج اور مشورہ لے سکتے ہیں ۔
    بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق کسی بھی شعبے میں مسلمان لڑکیوں کی ترقی کو ایک مشکل کام مانا جاتا ہے کیوں کہ ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کے مقابلے لڑکوں کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن مہاراشٹر کے علاقے ’’ امراوتی‘‘ کی نیلوفر نے لڑکے اور لڑکی کے امتیاز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایسا کارہائے نمایاں انجام دیا ہے جس نے نہ صرف اس مسلمان بچی کو عالمی اعزاز کا حقدار بنایا ہے بلکہ اس کے کارنامے نے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں اور عام ہندوستانیوں کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ہے۔ بی ڈی ایس کی تعلیم حاصل کرکے نیلوفر شیخ نے کچھ خاص کر گزرنے کے جذبے کے ساتھ 6 زبانوں میں ایک ایسی’’ موبائل ایپ‘‘ تیار کی ہے جس کی وجہ سے اُسے پونا  میں ’’بین الاقوامی اینویشن آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔
    نیلوفر شیخ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں تعلیم نسواں وقت کی ضرورت ہے، کسی بھی قوم کی ترقی کا دارو مدار اس قوم کی تعلیمی ترقی پر ہوتا ہے، اگر قوم کی لڑکیاں تعلیمی میدان میں ترقی کرتی ہیں تو قوم بھی  ترقی کرے گی۔عالمی سطح کا اعزاز حاصل کرنے والی نیلو فرشیخ کا کہنا تھا کہ اس کے والدین کی بہترین رہنمائی اور حوصلہ افزائی ہی اِس کی کامیابی کا ضامن ہے، میرے والد سلطان شیخ جو ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم اور والد گریلو خاتون ہیں نے اپنے بچوں کی پڑھائی کے لئے ہر طرح کی قربانیاں دی ہیں اور میرا اعزاز حاصل کرنا بھی والدین کے مرہون منت ہے ۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments