Friday, 10 February 2017

سوزوکی وٹارا کا نیا ماڈل پاکستان پہنچ گیا


    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سوزوکی کمپنی کی نئی گاڑی سوزوکی وٹاراپہلی مرتبہ پاکستان پہنچ گئی،رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان سوزوکی نے برینڈ نیو گاڑی سوزوکی وٹارا کی پہلی شپمنٹ محمد بن قاسم بندر گاہ سے وصول کی ۔گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں اس گاڑی کا استعمال شدہ ماڈل پہلے ہی دستیاب تھا لیکن اب برینڈ نیو سوزوکی وٹارا پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں جدید آٹو پالیسی سے متاثر ہو کر سوزوکی کمپنی نے اچانک سوزوکی وٹارا متعارف کروائی۔سوزوکی وٹارا مکمل طور پر فیملی کار ہونے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوزوکی وٹارا کو پاکستان میں باقاعدہ طور پر دسمبر کے آخریا جنوری کے آغاز میں متعارف کرایا جائے گا ۔سوزوکی وٹارا 2016دو ماڈلوں میں دستیاب ہے ایک 
    RT-X
    اور دوسرا 
    RT-S
    ہے ۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments