Monday, 13 February 2017

آئی فون 7 کو ابلتے ہوئے پانی میں 7 منٹ تک رکھا گیا، نتیجہ کیا نکلا؟ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے




    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے پہلی مرتبہ آئی فون 7 میں واٹر پروف ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ بہت سے پانی میں اپنے موبائل پھینک کر انہیں ٹیسٹ کرتے ہیں لیکن ایک شخص کو کچھ الگ ہی سوجھی اور اس نے ابلتے ہوئے پانی میں آئی فون 7 کی نئی ٹیکنالوجی کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔
    مذکورہ شخص نے آئی فون کو پہلی مرتبہ چند سیکنڈز کیلئے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالا اور ایسا کرنے سے پہلے اس نے ایک گانا بھی موبائل پر لگا دیا۔ چند سیکنڈز کے بعد ہی آئی فون کی سکرین بند ہو گئی اور آواز آنا بھی لیکن جب اسے باہر نکال کر آن کیا گیا تو وہ بالکل صحیح طرح کام کر رہا تھا۔
    اس کے بعد اسی فون کو دوبارہ ابلتے ہوئے پانی میں ڈالا گیا لیکن اس مرتبہ اسے 7 منٹ تک اسی پانی میں رکھا۔ جب آئی فون کو باہر نکالا کر آن کیا گیا تو اس کی سکرین پر درجہ حرارت سے متعلق انتباہ نظر آیا جس میں بتایا جا رہا تھا کہ آئی فون کے استعمال کیلئے اسے ٹھنڈا کرنے کی ضرورت ہے اور چند سیکنڈز کے بعد ہی وہ مکمل درست طریقے سے کام کرنے لگا۔ مندرجہ ذیل ویڈیو میں آپ بھی دیکھئے کہ آئی فون 7کس طرح گرم پانی سے بچ گیا۔


    iPhone 7 Boiling Hot Water Durability Test! by dailypakistan

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments