بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) اولاد اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے مگر کثیرالاولادی سائنسدانوں کے مطابق آپ کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ ان کی نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کثرت اولاد ماں باپ کو دل کی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”ایک بچہ ماں باپ کے لیے تحفظ اور صحت مند زندگی کا باعث بنتا ہے۔جن ماں باپ کے ہاں دو یا اس سے زائد بچے ہوں ان دونوں میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات یکساں طور پر نمایاں ہوجاتے ہیں۔ “
چین کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں 5لاکھ افراد کے بچوں کی تعداد اور ان کے دل کے امراض کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے یہ رپورٹ پیش کی ہے۔ تحقیقاتی نتائج میںانہوں نے بتایا ہے کہ زیادہ بچے ہونے کے باعث والد مالی بدحالی کی وجہ سے ذہنی دباﺅ کا شکار ہوتا ہے جبکہ زیادہ بچے پیدا کرنے سے ماں کے ہارمونز میں کئی تبدیلیاں ہوتی ہیں اور دونوں عوامل ان دونوں میں ہارٹ اٹیک و دیگر دل کی بیماریوں کا موجب بنتے ہیں۔جن ماں باپ کے ہاں دو یا اس سے زائد بچے تھے ان میں ایسی بیماریاں زیادہ پائی گئیں جو دل کو خون کی فراہمی میں رکاوٹ بنتی ہیں اور یہ امراض دنیا میں اموات کا سب سے بڑا سبب ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments