Saturday, 11 February 2017

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 50 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔ کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی ، حیدر آباد، لاہور، ملتان ، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث فی تولہ سونا 50 ہزار600 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث اس کی قیمت 43 ہزار371 روپے سے کم ہو کر 43ہزار114روپے ہوگئی۔


    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں10پیسے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ 
    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ہوئی جس کے باعث ایک ڈالر کی قیمت فروخت107 روپے 90 پیسے اور قیمت خرید 107 روپے35 پیسے ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں50 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک پاﺅنڈ کی قیمت فروخت135 روپے 25 پیسے اور قیمت خرید 133 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔
    دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اس کی قیمت فروخت 104 روپے 60 پیسے اور قیمت خرید 104 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور ایک پاﺅنڈ 9پیسے کی کمی کے بعد 130 روپے82پیسے میں بیچا اور 130 روپے57 پیسے میں خریدا گیا۔
    دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ فرمائیں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments