Friday, 10 February 2017

گنجا ہونے کا وہ فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا کہ ہر مَرد کا دل کرے گا فوری اپنے سر کے بال شیو کر ڈالے


    نیویارک (نیوز ڈیسک) گنجا پن مردوں کیلئے کسی ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں ہوتا، مگر امریکی سائنسدان البرٹ ای میسنس کی تازہ ترین تحقیق کے بارے میں جان کر آپ کا دل چاہے گا کہ فوراً سے پہلے خود کو گنجا کر لیں۔
    ویب سائٹ 
    indy100
     کی رپورٹ کے مطابق البرٹ اور ان کی ٹیم نے تین مختلف تحقیقات کیں، جن کے دوران نوجوان خواتین کو گھنے بالوں والے، نیم گنجے اور مکمل گنجے مردوں کی تصاویر دکھائی گئیں۔ دراصل یہ ایک ہی گروپ کی تصاویر تھیں، جنہیں کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے نیم گنجا اور مکمل گنجا کرکے دکھایا گیا تھا۔ البرٹ کا کہنا ہے کہ تینوں تحقیقات کا نتیجہ یہی تھا کہ خواتین نے گنجے مردوں کو دبنگ، پراعتماد، طاقتور، دراز قد اور زیادہ مردانہ طاقت کے حامل قرار دیا۔ انہی مردوں کی بالوں کے ساتھ تصاویر دیکھنے پر خواتین نے تقریباً ہر پہلو کے لحاظ سے انہیں گنجے مردوں سے کمتر قرار دیا۔
    تحقیق کاروں نے مزید بتایا کہ خواتین نے غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار صرف مکمل گنجے مردوں کے لئے کیا، نیم گنجے مرد انہیں کچھ خاص پسندنہیں آئے۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments