نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ تنگ یابند شریانوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور ادویات سے بھی بچنا چاہتے ہیں تو آئیے آپ کو ایسے پانچ کھانے بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کی بند شریانیں کھل جائیں گی۔
لہسن
بلڈ پریشر کوکنٹرول میں رکھنے کے لئے لہسن کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔اس کی وجہ سے انسان کا خون پتلا رہتا ہے اور اس کی روانی بہتر ہوتی ہے۔اس میں موجود ’ایلی سین‘ کی وجہ سے خون کی شریانوں کو تقویت ملنے کے ساتھ وہ کھلتی ہیں۔آپ کو چاہیے کہ روزانہ لہسن کھائیں،آپ چاہیں تو ثابت یا پیس کر لہسن کھاسکتے ہیں۔

سولومن
مچھلیوں میں سب سے مفید مچھلی سولومن سمجھی جاتی ہے۔اس میں موجود فیٹی کمپاﺅنڈز کی وجہ سے خون کی شریانیں ٹھیک رہتی ہیں،اس کا اومیگا فیٹی ایسڈ تھری کی وجہ سے خون کی سوزش میں کمی آتی ہے اوراس میں لوتھڑے نہیں بنتے اور شریانیں ٹھیک رہتی ہیں۔

انار
ذائقے میں انتہائی لذیذ پھل میں یہ طاقت موجود ہے کہ یہ خون کی شریانوں کو بھی کھولتا ہے۔ 2005ءمیں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان میں انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے نیوٹریک آکسائیڈ کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور انسان کی شریانیں صاف اور کھلی ہوتی ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انار کی وجہ سے شریانوں کی دیواروںپر مزید کائی نہیںلگتی اور وہ صحت مند رہتی ہیں۔

ہلدی
اس میں موجود’کیرکیومین‘ کی وجہ سے یہ بہت طاقتور مصالحہ سمجھی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے جسمانی سوزش کم ہونے کے ساتھ شریانیں بھی کھلتی ہیں۔کھانے کے علاوہ آپ چاہیں تو اسے دودھ میں ملاکر پی سکتے ہیں اور اس طرح اسکازیادہ فائدہ ہوگا۔

زیتون کا تیل
کھانے میں انتہائی مفید اس تیل کو مختلف طرح کی بیماریوں کے لئے فائدہ مند پایاگیاہے۔ اس کے استعمال سے شریانیں کھلتی ہیں،اس کا استعمال کاسب سے بہترین طریقہ اسے بغیر پکائے کھانا ہے۔ جو لوگ زیتون کو اشیاءتلنے کے لئے استعمال کرتے ہیں انہیں یہ بتانا ضروری ہے کہ اس طرح زیتون کے تیل کی افادیت نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے۔اسکی وجہ سے اچھا کولیسٹرول بڑھتا ہے اور برے کولیسٹرول میں کمی آتی ہے۔

No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments