لندن(نیوزڈیسک) تمباکو نوش افراد اچھی طرح جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی سے چھٹکارا ممکن نہیں جس کی وجہ جسم میں ’نکوٹین‘ کی طلب ہے اور انسان لاکھ کوشش کے باوجود سگریٹ نہیں چھوڑ پاتا۔خوش قسمتی سے ایک بوٹی ایسی بھی ہے جس کے استعمال سے آپ کے جسم کو بغیر سگریٹ پیئے ’نکوٹین‘مل جائے گی۔اس بوٹی کانام
Stevia
ہے ، یہ جنوبی امریکی ملک ’پیراگوئے‘ میں پائی جاتی تھی اور صدیوں سے اسے قدرتی مٹھاس کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس بوٹی کی خاصیت ہے کہ اس کے استعمال کی وجہ سے انسان ذہنی تناؤ، ذیابیطس، تھکاوٹ، بدہضمی، سینے کی جلن، سردی و زکام، خشکی اور بالوں کا گرنا جیسے مسائل سے بچ سکتا ہے۔یہ پتوں اور پاؤڈر کی شکل میں مل جاتی ہے اور آپ چاہیں تو اسے اپنے گھر میں بھی اگاسکتے ہیں۔
سگریٹ سے چھٹکارا
یہ استعمال میں انتہائی آسان ہے،جب بھی آپ کو سگریٹ کی طلب ہواسی وقت ’سٹیویا‘ کے چند قطرے زبان پر لگالیں۔آپ دیکھیں گے کہ چند ہی لمحوں بعد آپ کی طلب کم ہوگئی ہے۔
سٹیویا اُگانا
آپ چاہیں تو اسے اپنے گارڈن میں اگاسکتے ہیں اور چاہیں تو12انچ کے پوٹ میں اسے لگایا جاسکتا ہے۔ اس بوٹی کو اگانے کے لئے گرم موسم کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ہلکے ٹھنڈے موسم میں بھی یہ اگ سکتا ہے، سرد موسم ختم ہونے کے قریب ہوتوبھی اس بوتی کو اگایا جاسکتا ہے۔ اس کے سبزپتوں کی وجہ سے یہ آنکھوں کو بھی بھلے لگیں گے۔اس کی لمبائی ایک سے تین فٹ ہوتی ہے اور پانی کا نکاس بہترین رکھیں کیونکہ کھڑاہوا پانی اس پودے کی نشوونما میں خرابی پیدا کرتا ہے اور یہ گل سڑ سکتا ہے۔

No comments:
Post a Comment
Thanks For Comments