Saturday, 11 February 2017

چینی کمپنی نے ایسا موبائل فون بنالیا جسے تیار کرنا ہی ناممکن نظر آتا تھا، ایسی کیا خاصیت ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی خرید لیں


    بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف الیکٹرونک کمپنیاں ایل جی اور سام سنگ بہت عرصے سے لچک دار سکرین تیار کرنے کی سعی کر رہی ہیں لیکن یہ کام ناممکن نظر آ رہا تھا۔ مگر چین کے ماہر ہاتھوں نے جہاں دیگر کئی ناممکنات کو ممکن کر دیا وہیں انہوں نے لچک دار اور مڑ جانے والا موبائل فون بھی تیار کر ڈالا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی  رپورٹ کے مطابق سمارٹ فون ژیاﺅمی نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ یہ ٹچ سکرین سمارٹ فون کاغذ کے جتنا باریک ہے اور ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھ کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    چین کی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ 
    Youku
    پر سمارٹ فون کے اس ماڈل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ہتھیلی پر رکھ کر یہ فون استعمال کر رہا ہوتا ہے اور فون اس کی ہتھیلی کے تناسب سے مڑا ہوا ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ شخص اسے مختلف زایوں میں موڑ کر بھی دکھاتا ہے۔ ویڈیو میں فون کی دیگر خصوصیات بیان نہیں کی گئیں اور نہ ہی کمپنی کی طرف سے اس کی کوئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    No comments:

    Post a Comment

    Thanks For Comments